Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ڈینگی کے بعد صحت کی مکمل بحالی کیلئے یہ غذائیں کھائیں

ڈینگی کے اثرات جلد از جلد ختم کرنا اور صحت بحال کرنا بہت اہم ہے
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2023 11:32am
تصویر: ٹائمز آف انڈیا/ویب سائٹ
تصویر: ٹائمز آف انڈیا/ویب سائٹ

ڈینگی بخار کے بعد جسمانی کمزوری عام ہے اس لیےصحت کا خیال رکھنا انتہائی اہم ہے۔ڈینگی بخار کے بعد جسم میں درد، کمزوری، کمزور ہڈیاں اور پٹھوں میں درد جیسی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان اثرات کو جلد از جلد ختم کرنا اور صحت کی بحالی کو ممکن بنانا بھی بہت اہم ہے۔

طبی ماہرین ڈینگی سے صحت یاب ہونے کے بعد پھلوں کے استعمال پر خاصا زور دیتے ہیں۔

ذیل میں بتائی گئی غذائیں انسانی صحت کو بحال کرنے میں بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔

طاقت اورغذائیت سے بھرپورمشروبات

ڈینگی سے صحتیابی کے بعد ضروری ہے کہ ان مشروبات کا استعمال کریں جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھیں۔

مزید پڑھیں:

سرخ سبزیوں اور پھلوں کے پوشیدہ فوائد

سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مشکل کا آسان حل

سرسوں کا تیل بالوں کے علاوہ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید

ناریل کا پانی اور سکنجبین جیسے قدرتی مشروبات اس کیلئے ایک بہترین انتخاب ہیں۔

پروٹین کی مقدار

ڈینگی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد بھی اس کے دیر پا اثرات انسانی جسم کو متاثر کرتے ہیں۔

اس کیلئے ضروری ہے کہ پروٹین کی مقدار میں اضافہ کیا جائے۔ اپنی غذا میں دہی، مونگ کی دال، کینو، ستو اور گھر کا بنا ہوا کم چربی والا پنیراپنی غذا میں شامل کریں۔

اناج سے بنی مصنوعات

ڈینگی سے صحتیابی کے بعد دالیں، دلیہ، چاول اور اوٹس جیسی اناج کی بنی مصنوعات کو اپنی غذا کا لازمی حصہ بنائیں۔

یہ انسانی جسم میں قوتِ مدافعت کو بہتر کرتے ہوئے ڈینگی سے صحت یابی میں تیزی لاتے ہیں۔

فولک ایسڈ اور وٹامن کے سے بھرپورغذائیں

ڈینگی سے صحتیابی کے بعد فولک ایسڈ اور وٹامن کے سے بھرپور غذاؤں کو لازمی اپنی خوراک میں شامل کریں۔

کیوی، انار، بروکلی اور پالک وٹامن کے سے بھرپور غذائیں ہیں، یہ غذائیں نشونما فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

صحت

Side Effects

dengue

healthy lifestyle

Foods

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div