Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

اسرائیلی وزیراعظم کا کارٹون بنانے والا گارڈین کا 40 سال پُرانا ملازم گھربھیج دیا گیا

مغربی دنیا میں مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز خاکوں کو آزادی اظہاررائے کہنے والے نیتن یاہو کا کارٹون برداشت نہ کرسکے
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2023 08:29am

مغربی دنیا میں مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز خاکوں کو آزادی اظہاررائے کہنے والے نیتن یاہو کا کارٹون برداشت نہ کرسکے، برطانوی اخبار گارڈین نے اپنے کارٹونسٹ اسٹیو بیل کونوکری سے نکال دیا۔

گزشت 40 سال سے گارڈین کے پاس ملازم اسٹیو بیل نے نیتن یاہو کا غزہ مخالف کارٹون بنایا تھا۔آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیل سے متعلق نئے کارٹون کو ’یہود مخالف‘ قرار دینے پربرطرف کردیا گیاہے۔

بائیں بازو کے اخبار کے لیے کام کرنے والے کارٹونسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو کی متنازع تصویر پیش کرنے کے بعد انہیں بتایا گیا کہ وہ ان کا کام شائع کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

اس تصویر میں اسرائیلی وزیر اعظم باکسنگ دستانے پہنے ہوئے اپنے پیٹ پر اسکالپل تھام کر غزہ کے نقشہ بنائے ہوئے ہیں،کیپشن میں لکھا ہے: ’غزہ کے باشندوں، اب باہر نکل جاؤ۔‘

ناقدین نے اسے شیکسپیئر کے ڈرامے ’دی مرچنٹ آف وینس‘ کے یہودی ساہوکار شیلاک کا حوالہ قرار دیا ہے۔ تاہم کارٹونسٹ نے اس تصویر کا دفاع کرتے ہوئے ان الزامات کی مذمت کی ہے کہ انہوں نے یہود مخالف ہتھکنڈے استعمال کیے حالانکہ یہ پہلا موقع نہیں جب اسٹیوبیل کو ان دعوؤں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے اصرار کیا ہے کہ یہ ڈیوڈ لیوین کے 1960 کی دہائی کے کارٹون کا حوالہ ہے، جس نے جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں جنگ کے وقت امریکی صدر لنڈن بی جانسن کے دھڑ پر ویتنام کی شکل کے نشان کے ساتھ خاکہ بنایا تھا۔

بیل کے کارٹون میں آرٹسٹ کریڈٹ کے اوپر ’ڈیوڈ لیوین کے بعد‘ کے الفاظ درج ہیں۔

دی گارڈین کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اخباراسٹیو بیل کے معاہدے کی تجدید نہیں کرے گا۔

انہوں نے ٹیلی گراف کو بتایا کہ اسٹیو بیل کے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کے کارٹون گزشتہ 40 سال سے گارڈین کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔ ہم شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہیں’۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اسٹیو بیل کے کام پر یہود دشمنی کا الزام عائد کیا گیاہے۔ 2020 میں کارٹونسٹ کو برطانوی سیاستدان کیراسٹارمر کی ایک ڈرائنگ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں برطانوی رکن پارلیمنٹ جیریمی کوربن کے کٹے ہوئے سر کو تھالی میں پیش کیا گیا تھا۔

ن اس کی اشاعت نے قارئین میں اختلاف پیدا کیا تھا، بہت سے لوگوں نے کوربن کو ’شہید سینٹ جان دی بیپٹسٹ‘ اور ’مذموم سازش‘ کا شکار اور اسٹارمر کو ’خون کے پیاسے‘ سلوم کے طور پر پیش کرنے پر اسے یہود مخالف قرار دیا۔

یہ کارٹون لیبر پارٹی سے کوربن کی معطلی کے بعد شائع کیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے اپنی قیادت میں یہود دشمنی سے متعلق ایک رپورٹ کے نتائج پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔

Israel

Palestine

Palestinian Israeli Conflict

Cartoonist Steve Bell

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div