Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ٹانک : انسداد پولیو ٹیم کے 4 افراد اغوا، خاتون اور ڈرائیور ڈرامائی انداز میں رہا

انسداد پولیو مانیٹرنگ ٹیم کے اغواء کا واقعہ کڑی عمر خان گاؤں کے مقام پر پیش آیا، ڈپٹی کمشنر ٹانک
شائع 17 اکتوبر 2023 06:37pm
ٹانک : انسداد پولیو ٹیم کے 4 افراد اغوا، خاتون اور ڈرائیور ڈرامائی انداز میں رہا۔ فوٹو ـ فائل
ٹانک : انسداد پولیو ٹیم کے 4 افراد اغوا، خاتون اور ڈرائیور ڈرامائی انداز میں رہا۔ فوٹو ـ فائل

ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے انسداد پولیو مانیٹرنگ اسٹاف میں شامل خاتون سمیت چار اہلکاروں کو اغواء کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد شعیب کا کہنا ہے کہ مغویوں میں شامل خاتون ورکر اور ڈرائیور ڈرامائی انداز میں رہا کیے گئے۔

ٹانک میں جاری انسداد پولیو مہم کی سکیورٹی پر مامور ٹیم میں شامل خاتون سمیت چار افراد کو اغواء کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد شعیب کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مانیٹرنگ ٹیم کے اغواء کا واقعہ کڑی عمر خان گاؤں کے مقام پر پیش آیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ نامعلوم مسلح اغواء کاروں نے چند لمحے بعد خاتون اور ڈرائیور کو چھوڑ دیا جبکہ باقی انسداد پولیو اسٹاف کے دو کارکنوں کو ساتھ لے گئے۔

ڈی پی او ٹانک افتخار شاہ کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور اغواء کاروں کا تعاقب کیا جارہا ہے۔

Polio

Polio Virus

KPK Police

KP Law and Order Situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div