Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

عالمی برادری فلسطین کو فوری طور پر آزاد ریاست تسلیم کرے، قومی فلسطین کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ

عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈالے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے، شرکاء
شائع 17 اکتوبر 2023 07:09pm
اسلام آباد: قومی فلسطین کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری
اسلام آباد: قومی فلسطین کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔قومی فلسطین کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ عالمی برادری فلسطین کو فوری طور پر آزاد ریاست تسلیم کرے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔

مشترکہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ بیت المقدس کو آزاد فلسطین ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ غزہ میں خوراک، ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رو کے۔

قومی فلسطین کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈال کر مزید بمباری کو رکوائے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔

مشترکا اعلامیہ کے مطابق مسلم دنیا مل کر“عالمی فلسطین فنڈ“ قائم کرے، پاکستان مسئلہ فلسطین پر سیاسی کر دار ادا کرے، جنگی جرائم کے ذمے داروں کو کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے، فلسطینی تنازع کا حقیقی اورپائیدار حل تلاش کیا جائے۔

کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں فلسطین کے نقطے پر ایک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے فلسطین کے ایشو پر ایک ہیں۔ ہم نے نگران حکومت کے ذمے داران کو بھی کانفرنس کے لئے مدعو کیا تھا لیکن انہوں نے جواب دیا کہ ہمارا کام حکومت کی نگرانی کرنا ہے اس لئے ہم نہیں آسکتے۔

Jamat e Islami

israeli air strikes

Siraj Ul Haq

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div