Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

دنیا کی سب سے بڑی مفت تفریحی دوڑ ”دبئی رن“ کیلئے رجسٹریشن کروائیں

"دبئی رن" میں شیخ زید روڈ پر 26 نومبر کو 2 لاکھ افراد کی شرکت متوقع
شائع 17 اکتوبر 2023 11:24pm
دنیا کی سب سے بڑی مفت تفریحی دوڑ ”دبئی رن“ کیلئے رجسٹریشن کروائیں۔ تصویر بشکریہ گلف نیوز
دنیا کی سب سے بڑی مفت تفریحی دوڑ ”دبئی رن“ کیلئے رجسٹریشن کروائیں۔ تصویر بشکریہ گلف نیوز

دنیا کی سب سے بڑی مفت تفریحی دوڑ ”دبئی رن“ کیلئے رجسٹریشن کروائیں۔ شیخ زید روڈ پر دبئی فٹنس چیلنج کے فلیگ شپ اختتامی ایونٹ میں 26 نومبر کو 2 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

گلف نیوز کے مطابق دبئی کے محکمہ معیشت و سیاحت اور دبئی اسپورٹس کونسل نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے مفت تفریحی دبئی دوڑ کے لیے رجسٹریشن اب کھلی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی فٹنس چیلنج کے حصے کے طور پر اپنے پانچویں ایڈیشن کے لئے، 200،000 سے زیادہ افراد اتوار، 26 نومبر کو مشہور شیخ زید روڈ اور ڈاؤن ٹاؤن دبئی کے ساتھ ناقابل فراموش دوڑ کے لئے قطار میں کھڑے ہوں گے۔

فٹنس کے شوقین افراد سمیت زندگی کے تمام شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد چاہے وہ کسی بھی عمر یا قابلیت کی سطح سے تعلق رکھتے ہوں، اب صحت، فٹنس اور کمیونٹی کے اس عظیم ”دبئی رن“ میں اپنا اندراج اور اپنی جگہ محفوظ بنا سکتے ہیں۔

رجسٹر کرنے کا طریقہ

گلف نیوز کے مطابق خواہشمند افراد آئن لائن مفت رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ ایک بار سائن اپ ہونے کے بعد شرکاء کو سن اینڈ سینڈ اسپورٹس کی جانب سے فراہم کردہ اپنے بیبز اور ٹی شرٹس کو ون سینٹرل میں واقع ڈی ایف سی کے بالکل نئے رن اینڈ رائیڈ سینٹرل سے جمع کرنے کی دعوت دی جائے گی۔

دو راستے

یاد رہے کہ گزشتہ سال دبئی رن میں ریکارڈ ایک لاکھ 93 ہزار افراد نے حصہ لیا تھا اور 2023 پہلے سے کہیں زیادہ بڑا اسپورٹس ایونٹ ہونے جارہا ہے۔

شرکاء کے پاس دو مختلف راستوں کا انتخاب ہوگا، دونوں شیخ زید روڈ سے شروع ہوں گے۔

فیملیز اور ہر سطح کے دوڑنے والوں کے لئے بہترین، 5 کلومیٹر ڈاؤن ٹاؤن فیملی روٹ میوزیم آف دی فیوچر کے قریب سے شروع ہوگا۔

جس میں شرکاء کو دبئی اوپیرا، دبئی مال اور برج خلیفہ سمیت دبئی کے مشہور مقامات سے گزرنا ہوگا۔

متبادل کے طور پر، زیادہ تجربہ کار افراد اور اتھیلیٹس کیلئے 10 کلومیٹر طویل شیخ زید روڈ کا روٹ ہے، جو شیخ زید روڈ سے دبئی کینال تک پھیلا ہوا ہے اور پھر دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (ڈی آئی ایف سی) کے قریب المستقبل اسٹریٹ پر واپس جا سکتے ہیں۔

sports

Exercise

puzzle game

Dubai Run