Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا
شائع 18 اکتوبر 2023 11:59am

لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی کے واقعات میں گرفتار خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی واقعات میں گرفتار خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، اور ملزمہ خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔

خدیجہ شاہ نے عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانتیں دائر کی تھیں، عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ محفوظ فیصلہ سنادیا۔

خدیجہ شاہ پر الزام

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں اور ان کے خلاف جناح ہاؤس پر حملے کے تمام ثبوت پولیس نے حاصل کر لئے ہیں، ملزمہ 9 مئی کو فون کرکے لوگوں کو بلاتی رہی تھیں۔

مزید پڑھیں: خدیجہ شاہ نے اپنے کیے پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی

خدیجہ شاہ کون ہیں؟

خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی ہیں۔ اور وہ مشہور فیشن برانڈ ”ایلان“ کی کریٹو ڈائریکٹر بھی ہیں۔

Lahore High Court

PTI Leaders arrested

khadija shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div