Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کیوں؟

ارجنٹ فیس دینے کے باوجود پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو مشکلات
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2023 08:06pm

ملک بھر میں شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر کا سامنا ہے، جس کی بڑی وجہ لیمینیشن پیپر کی قلت بتائی جارہی ہے۔

پاسپورٹ آفس میں لیمینیشن پیپر کی شدید قلت کے باعث پچھلے 14 دنوں سے درخواستوں کے انبار لگ گئے۔

ایک اندازے کے مطابق تقریباً 5 لاکھ ایپلیکیشن پینڈنگ ہیں، پاسپورٹ کے حصول کے لیے آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ پیچھلے ڈیڑھ ماہ سے پاسپورٹ آفس کے چکر لگا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیمینشن پیپر کی تاخیر کی وجہ انتظامیہ کی سست روی بتائی جارہی ہیں۔

لوگوں نے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ارجنٹ فیس دینے کے بھی باوجود پاسپورٹ کے لیے انتظار کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں

ایک ہفتے میں 5 لاکھ پاسپورٹ کا اجراء زیرِ التوا

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 11 ممالک میں بغیر ویزا جانے کی اجازت

سعودی عرب میں ہزاروں افغان باشندوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد

پاسپورٹ آفس حکام کے مطابق لیمینیشن پیپر کراچی پورٹ پر موجود ہے لیکن وقت پر کلیرنس نہ ہونے کی وجہ سے مزید تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

پاسپورٹ آفس کے حکام کا کہنا ہے کہ 3 لاکھ لیمینیشن پیپر کی پہلی کھیپ کی آمد متوقع ہے، شپمنٹ جمعے تک پہنچ جائے گی، دوسری کھیپ بھی آئندہ چند دن میں پہنچ جائےگی، لیمینیشن پیپر ختم ہونے سے پاسپورٹ کی چھپائی کا کام بند ہوگیا تھا۔

karachi

Passport

Passport Office

fake passport

fake passport pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div