Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پن بجلی کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت ایک ارب 78 کروڑ 80لاکھ یونٹ اضافہ

پن بجلی کی اضافی پیداوارسے قومی خزانہ کو 50 ارب روپے کی بچت ہوئی، واپڈا
شائع 19 اکتوبر 2023 03:49pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پن بجلی کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت ایک ارب 78 کروڑ 80لاکھ یونٹ زیادہ ہوئی جس سے قومی خزانہ کو 50 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔

سستی بجلی کی پیداوار کے شعبے سے اچھی خبر ہے، رواں مالی سال 2023-24 کے دوران پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مالی سال 2023- 24 کی پہلی سہ ماہی میں واپڈا پن بجلی گھروں نے نیشنل گرڈ کو 15ارب 2 لاکھ یونٹ بجلی مہیا کی، پن بجلی کی یہ پیداوار گزشتہ سال کی نسبت ایک ارب 78 کروڑ 80 لاکھ یونٹ زیادہ ہے۔

واپڈا پن بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 3 روپے 51 پیسے فی یونٹ ہے اور واپڈا کے مطابق پن بجلی کی اضافی پیداوارسے قومی خزانہ کو تقریباً 50 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔

واپڈا کی پن بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت تقریباً 9 ہزار 500 میگا واٹ ہے، جب کہ واپڈا نیشنل گرڈ میں پن بجلی کی تناسب بڑھانے کے لئے متعدد منصوبے تعمیر کر رہا ہے، جن میں دیا مر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو اورتربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ شامل ہے، زیر تعمیر منصوبوں کی 2029 تک مرحلہ وار تکمیل سے 10 ہزار میگاواٹ مزید پن بجلی حاصل ہوگی۔

واپڈا کے مطابق زیرتعمیر منصوبے مکمل ہونے پر سستی پن بجلی کی موجودہ صلاحیت دو گنا ہو جائے گی۔

WAPDA

Hydroelectricity

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div