Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی

نیپرا اتھارٹی یکم نومبر کو سماعت کرے گی
شائع 20 اکتوبر 2023 11:25am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بجلی صارفین کیلئے بجلی 55 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائرکردی گئی۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی یکم نومبر کو سماعت کرے گی.

سرکاری ڈسکوزکیلئے اضافے کی درخواست سی پی پی اے نے دائر کی جس کی منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک ماہ کیلئے 8ارب 37 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی کی فروخت ہوئی جبکہ ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 37.55 فیصد رہی۔

درخواست کے مطابق ستمبر میں آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 15.95 فیصد ہوئی۔ اسی ماہ میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 1.80 فیصد رہی۔

nepra

electricity

electricity bill

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div