Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

’مزید رعایت نہیں دیں گے، یکم نومبر سے غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف ایکشن ہوگا‘

کارروائی کا مقصد کسی مخصوص گروپ کو ٹارگٹ کرنا نہیں، نگراں وزیر اطلاعات پنجاب
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 06:17pm
مزید رعایت نہیں دیں گے، غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف ایکشن یکم نومبر سے ہوگا، نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر ۔ فوٹو ــ اسکرین گریب
مزید رعایت نہیں دیں گے، غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف ایکشن یکم نومبر سے ہوگا، نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر ۔ فوٹو ــ اسکرین گریب

پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ مزید رعایت نہیں دیں گے، غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف ایکشن یکم نومبر سے ہوگا۔ دوسری طرف نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے بھی کہا ہے کہ یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا۔

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ جس میں صوبے میں یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ تمام غیر ملکیوں کو اپنی دستاویز اپنے پاس رکھنا ہوں گی غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف ایکشن یکم نومبر سے ہوگا، غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو مزید رعایت نہیں دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ کارروائی کا مقصد کسی مخصوص گروپ کو ٹارگٹ کرنا نہیں، غیر قانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کو فارن ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے ملک بدرکیا جائے گا۔

ملک میں دہشت گردی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ پاکستان میں خودکش حملوں میں افغان باشندے ملوث تھے۔

دوسری طرف نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز نے بھی کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا، دنیا میں کہیں بھی غیرقانونی طور پر مقیم رہنے کی اجازت نہیں ہے۔

حارث نواز نے کہا کہ 31 اکتوبر تک غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو واپس جانے کا موقع دیا ہے اس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی ہمارے بچوں کیلئے خطرناک ہے، گٹکا، ماوا، آئس اور دیگر منشیات کیخلاف کارروائیاں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اعلان کیا تھا کہ یکم نومبر کے بعد غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کریں گے۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یکم نومبر کے بعد کوئی بھی بغیر ویزہ اور پاسپورٹ ملک میں داخل نہیں ہوگا۔

پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ نے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے بریفنگ دی تھی۔

security forces

security forces operation

Pakistan Law and order situation

Illegal Afghan Immigrants

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div