Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2023 03:31pm

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ہے، جس میں سربراہ پاک بحریہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی، جس کے مہمان خصوصی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف تھے۔ جب کہ سری لنکن فوج کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایل وی ایم لیانج بھی پاسنگ آوٹ پریڈ کے مہمان اعزاز تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس میں عراق، مالدیپ، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن کے گریجویٹس بھی شامل ہیں۔ جن میں سے 67 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 35ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس اور 22 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس پاس آوٹ ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پریڈ کا جائزہ لیا اور ممتاز کیڈٹس کو انعامات سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینئر انڈر آفیسر محمد عبدالرحمن اعوان کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا، جب کہ سینئر انڈر آفیسر محمد حمزہ خالد کو پریزیڈنٹ گولڈ میڈل دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوور سیز گولڈ میڈل نیپال کے سینئر انڈر آفیسر شریجن بنا دیا گیا، جب کہ 67 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس انڈر آفیسر محمد نجم اعظم اور 22 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی انڈر آفیسر فریحہ کائنات عارف کو کمانڈنٹ کینز سے نوازا گیا۔

ISPR

Pakistan Military Academy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div