Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

پاکستان میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

کراچی کے علاقے گڈاب میں 2 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2023 09:36pm

پاکستان میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا، محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ کے 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچہ وائرس کے باعث معذور ہوگیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے، 3 سال بعد سندھ میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا، کراچی کے علاقے گڈاب میں 2 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 2 سالہ بچہ پولیو وائرس سے معذور ہوگیا۔

مزید پڑھیں

ٹانک : انسداد پولیو ٹیم کے 4 افراد اغوا، خاتون اور ڈرائیور ڈرامائی انداز میں رہا

خیبرپختونخوا، 91 ہزارسے زائد بچے پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم

شیخوپورہ میں لیڈیز ہیلتھ ورکر اور پولیو ٹیم انچارج پر تشدد

اس سے قبل سندھ میں پولیو کا آخری کیس جولائی 2020 میں رپورٹ ہوا تھا۔

رواں سال پاکستان میں پولیو کا پہلا کیس 20 فروری، دوسرا کیس 11 جولائی اور تیسرا کیس 4 اکتوبر رپورٹ ہوا تھا، ابتدائی 3 کیسز کا تعلق بنوں سے تھا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں پاکستان کی قومی پولیو لیبارٹری نے اگست 2023 میں جمع کیے گئے، 4 سیوریج کے نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس کی نشاندہی کی۔

ذرائع کے مطابق کراچی کا متاثرہ بچہ افغانی نژاد ہے جبکہ طبی ماہرین کو خدشہ ہے کہ پاکستان میں سامنے آنے والے حالیہ پولیو کیسز افغانستان میں پائے جانے والے نمونوں سے مماثلت رکھتے ہیں۔

پاکستان

karachi

Polio

Polio Virus

polio case