Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

جے یو آئی کا ”امن مارچ“ کراچی کی جانب رواں دواں، راشد محمود سومرو کا اہم اعلان

امن مارچ، سندھ کے مختلف اضلاع سے ہوتا ہوا 2 نومبر کو کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا
شائع 22 اکتوبر 2023 05:14pm
جے یو آئی کا ”امن مارچ“ کراچی کی جانب رواں دواں، صوبائی جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو کا سندھ کو امن کا گہوارہ بنانے کاعزم۔ فوٹو ــ فائل
جے یو آئی کا ”امن مارچ“ کراچی کی جانب رواں دواں، صوبائی جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو کا سندھ کو امن کا گہوارہ بنانے کاعزم۔ فوٹو ــ فائل

جمیعت علمائے اسلام کا ”امن مارچ“ کراچی کی جانب رواں دواں ہے۔ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ عوام کیساتھ ملکر سندھ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

جے یو آئی (ایف) کا آج شروع ہونے والا ”امن مارچ“ سندھ کے مختلف اضلاع سے ہوتا ہوا 2 نومبر کو کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

امن قافلے کی قیادت جے یوآئی کے جنرل سیکرٹری راشدسومرو کررہے ہیں۔ سکھر پریس کلب کےسامنے مارچ کے شرکاء سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو 15 سال سے حقوق سے محروم رکھا گیا۔

راشد سومرو نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائمز ، اغوا برائے تاوان سمیت لاقانونیت عروج پر ہے۔ عوام کو دعوت دے رہا ہوں ہمارے ساتھ امن کا جھنڈا تھام لیں۔

یہ بھی پڑھیں :

لاپتہ افراد کی بازیابی اور ڈیتھ اسکوارڈ کے خلاف بی این پی کا لانگ مارچ شروع، ’فساد کا خطرہ‘

فاروق ستار کی مفتاح اسماعیل کو ایم کیوایم میں شمولیت کی دعوت

9 مئی واقعات میں ملوث سویلینز کا ٹرائل شروع ہو چکا، حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب جمع

اسرائیل کی غزہ میں بمباری کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

JUIF

Sindh Police

general elections 2023

Sindh Law and Order Situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div