Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

افغانستان کی پاکستان کے خلاف جیت سے بھارتیوں کے ارمان پورے

افغانستان سے زیادہ بھارت میں پاکستان کی ہار کا جشن
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2023 01:23pm

پاکستان نے ورلڈ کپ میں افغان کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست کھا کر جہاں کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر چھریاں چلا دی ہیں، وہیں سوشل میڈیا پربھارتی صارفین کی خوشیاں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔

افغانستان کی جیت کے بعد ڈریسنگ روم میں جس طرح افغان کرکٹ ٹیم نے رقص کیا بھارت میں بھی وہی سماں ہے۔

کرکٹ کے بھارتی شائقین افغانستان کی جیت کا جشن اس طرح منا رہے ہیں جیسے ان کی اپنی جیت ہوئی ہو۔ یہاں تک کہ میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے افغان ٹیم کے ساتھ رقص بھی کیا۔

بھارتی شائقین اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف میمز کے زریعے کر رہے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے افغانستان میں پاکستان کی شکست پر جشن کے مناظر شئیر کیے۔

جبکہ ایک صارف نے اسی جشن کو میمز کے زریعے ظاہر کیا۔

ایک صارف نے میچ کے بعد افغان ڈریسنگ روم کی ویڈیو شئیر کی، جس میں کھلاڑی رقص کر رہے تھے۔

دوسری جانب پاکستانیوں نے اپنا غصہ افغان بیٹسمین ابراہیم زادران پر نکالا جنہوں نے اپنا ایوارڈ پاکستان سے واپس بھیجے جا رہے افغان مہاجرین کے نام کردیا تھا۔

ایک پاکستانی ٹوئٹر صارف نے پاکستان کے ورلڈ کپ میں سفر کو ایک میم کے زریعے دکھانے کی کوشش کی۔

جبکہ ایک صارف نے تندورکے کاروبار سے بڑی تعداد میں وابستہ ہونے کے باعث طنزاً لکھا، ’اب تو نان والے سارے خوش‘۔

Pakistan vs Afghanistan

PAKvAFG

Memes on Afghanistan win

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div