Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پاکستان کی اب بھی رسائی ممکن ہے, مگر کیسے

ورلڈ کپ کے فائنل 4 میں پہنچنے کیلئے قومی ٹیم ایک مرتبہ پھر اگر مگر کا شکار
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2023 10:15am
تصویر: پی سی بی
تصویر: پی سی بی

14 اکتوبر کو بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے ورلڈکپ میں پیر ایسے لڑکھڑائے کہ اب صورتحال یہ ہے کہ ٹیم کا سیمی فائنل تک کی رسائی کا سفر ایک بار پھر دوسری ٹیموں کی ہار یا جیت یا پھر اگر مگر پر منحصر ہوگیا ہے۔

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور پھر 23 اکتوبر افغانستان سے بھی شکست کھانے والی گرین شرٹس کی مسلسل تیسری شکست نے ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان اب تک اپنے 5 گروپ میچ کھیل چکا ہے جس میں اُسے 2 میں فتح ملی اور 3 میں شکست ہوئی، سری لنکا اور نیدرلینڈ سے جیت اور پھر بھارت ، آسٹریلیا ، سری لنکا سے مسلسل ہارنے کرکٹ کے جذباتی شائقین کے دلوں کو دھڑکا لگا دیا ہے کہ آگے کیا ہوگا۔

ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو بھارت 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ 8،8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے، آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ شکست کے باوجود پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے جبکہ پاکستان کے خلاف تاریخی فتح کے بعد افغانستان چھلانگ لگا کر چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

لیکن اب سوال یہ بنتا ہے کہ پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کا کوئی راستہ بچتا ہے یا نہیں؟ تو پاکستان اب بھی سیمی فائنل تک رسائی کرسکتا ہے لیکن اس کے لیے پاکستان اب مزید کسی بھی میچ میں شکست برداشت نہیں کرسکتا ۔

پاکستان کے بقیہ اگلے 4 میچز میں پہلا میچ 26 اکتوبر کو جنوبی افریقا، 31 اکتوبر کو بنگلادیش، 4 نومبر کو نیوزی لینڈ اور 11 نومبر کو انگلینڈ سے ہوگا، سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان کو یہ چاروں میچز لازمی جیتنے ہوں گے، جس کے بعد گروپ اسٹیج پر پاکستان کے پوائنٹس 12 ہوں گے۔

بظاہر بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی سیمی فائنل میں جگہ پکی نظر آتی ہے تاہم چوتھی کوالیفائنگ پوزیشن کے لیے اصل مقابلہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہے، آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے تاہم آسٹریلیا نے ابھی 5 میچز کھیلے ہیں اور اس کے 4 میچ باقی ہیں۔

اگر آسٹریلیا اپنے باقی میچوں میں سے صرف ایک میچ ہارتا ہے اور 3 میں کامیاب ہوتا ہے تو پاکستان کے اگلے تمام میچز جیتنے کی صورت میں دونوں کے پوائنٹس 12، 12 ہوجائیں گے اور رن ریٹ کی بنیاد پر دونوں میں سے کوئی ایک سیمی فائنل میں جائے گا لیکن اگر آسٹریلیا 2 میچز ہارتا اور اور پاکستان تمام میچز جیت جاتا ہے تو پاکستان سیمی فائنل میں کوالیفائی کرجائے گا۔

اگر جنوبی افریقا اپنے باقی میچز میں سے 2 ہار جاتا ہے تو 9 میچز میں 3 شکستوں کے ساتھ اس کے پوائنٹس بھی 12 ہوجائیں گے اور پھر تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے رن ریٹ پر فیصلہ ہوگا۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانی ہے تو نہ صرف اپنے باقی تمام میچ جیتنا ہوں گے بلکہ ساتھ ہی رن ریٹ پر بھی فوکس کرنا ہوگا تاکہ چوتھی یا تیسری پوزیشن کیلئے رن ریٹ کی بنیاد پر کوالیفائی کرسکے۔

اگر پاکستان اپنے اگلے میچز میں ایک یا زائد میچز ہار گیا تو کیا ہوگا؟

اگر پاکستان اب اگلے 4 میچز میں سے کوئی بھی ہار جاتا ہے تو یہ شکست پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے خطرات مزید بڑھادے گی کیوں کہ پھر انگلینڈ اور بنگلادیش کے پاکستان سے فتح حاصل کرنے کے بعد پوائنٹس اوپر چلے جائیں گے لیکن اگر پاکستان اگلے میچز میں سے ایک سے زائد میچ میں شکست کھا گیا تو سیمی فائنل تک رسائی کے سارے راستے بند ہوجائیں گے۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کی اور بھی صورتیں ہیں لیکن کوئی بھی صورت خطرے سے خالی نہیں۔

شائقین یہ بات ذہن میں رکھیں کہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بقیہ چاروں میچزمیں کامیابی یقیننی بنانی ہوگی، ایسا ہوگیا تب بھی ان کا آگے بڑھنا دوسری ٹیموں کی ہار جیت پرمنحصر ہوگا۔

واضح رہے کہ گروپ اسٹیج کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی

پاکستان

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div