Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

’اپیل کروں گا نواز شریف ملک بچاؤ کسی کے ہاتھ میں نہ آؤ‘

نواز شریف غلط راستے سے آئے تو یہ بھی تاریخ کی ایک مثال بن جائیں گےِ خورشید شاہ
شائع 24 اکتوبر 2023 05:34pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اپیل کروں گا نواز شریف ملک بچاؤ کسی کے ہاتھ میں نہ آؤ۔

نواز شریف کی 4 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد ان کی وطن واپسی سے متعلق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپیل کروں گا نواز شریف پاکستان بچاؤ کسی کی مدد سے نہ آؤ ، نواز شریف ملک بچاؤ کسی کے ہاتھ میں نہ آؤ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح مؤقف تھا کہ الیکشن نواز شریف کے لیے روکا ہے، انہیں اعلان کرنا چاہیے کہ میں آگیا ہوں، اب الیکشن ہوں گے، نواز شریف غلط راستے سے آئے تو یہ بھی تاریخ کی ایک مثال بن جائیں گے۔

خورشید شاہ نے سوال اٹھایا کہ پی پی جب بھی آئی ہے اپنا منشور لے کر آئی ہے، آئین اور قانون اور کلاز ہمارے پاس موجود ہیں، جن لوگوں نے اپنی سیاست کی وجہ سے ریاستی اداروں کو جلایا یا جلوایا، کیا ہماری سویلین عدالتیں ان لوگوں کو سزا دینے کے قابل ہوں گی، یا نظر انداز کر جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی بہت مثالیں ہیں، عدالتوں نے کیس لینے سے انکار کردیا کہ ہم پر دباؤ ہے، بڑے بڑے دہشت گردوں کے کیس بھی واپس کیے گئے تھے، وہ بھی دیکھنا ہوگا مگر سپریم کورٹ کا فیصلہ فائنل ہے۔

Nawaz Sharif

khursheed shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div