Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

آئی سی سی نےسابق کپتان سلیم ملک کو کلین چٹ دے دی

آئی سی سی نے پی وی سی اے کو ای میل کے ذریعے اپنے جواب سے آگاہ کیا
شائع 24 اکتوبر 2023 07:39pm
آئی سی سی نے سابق کپتان سلیم ملک کو کلین چٹ دیتے ہوئے ویٹرن کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔ فوٹو ــ فائل
آئی سی سی نے سابق کپتان سلیم ملک کو کلین چٹ دیتے ہوئے ویٹرن کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔ فوٹو ــ فائل

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے سابق کپتان سلیم ملک کو ویٹرن کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

آئی سی سی نے سابق کپتان سلیم ملک کو کلین چٹ دیتے ہوئے ویٹرن کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی۔

سلیم ملک 2024 میں ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی سی سی سے سلیم ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے پوچھا تھا۔

آئی سی سی نے پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کو جواب بھیجا ہے جس کے تحت آئی سی سی کو سلیم ملک کے کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

آئی سی سی نے پی وی سی اے کو ای میل کے ذریعے اپنے جواب سے آگاہ کیا، ای میل آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلریڈیک کی طرف سے کی گئی ہے۔ آئی سی سی نے پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا۔

یاد رہے کہ پی سی بی حکام آئی سی سی کو جواز بنا کر ماضی میں سلیم ملک کو کوئی عہدہ دینے سے گریز کرتے رہے۔

PCB

ICC

Saleem Malik

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div