Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

دودھ میں ایک چٹکی ہلدی روزانہ ملا کر پینے کا جادو اثر

زخموں کو ٹھیک کرنے سے لے کر سردی کے علاج تک، ہلدی کا دودھ ہمیشہ بہترین علاج
شائع 25 اکتوبر 2023 01:32pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

آپ کی خوراک میں غذائیت سے بھرپور اشیاء کا شامل ہونا آپ کی روزمرہ کی استعمال ہونے والی توانائی کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اور ہم میں سے بیشتر افراد اسکا بہت ذیادہ خیال بھی رکھتے ہیں۔

ہلدی اپنی بو کی وجہ سے اتنی متاثر کن نہ ہو لیکن اپنے ذائقے اوررنگ کی بدولت یہ ایک بہترین سپرٹانک کا کام کرتی ہے.

اسی طرح سے ہلدی کا دودھ ہمارے گھروں میں دادی اور ماؤں کےتجویز کردہ قدیم ترین گھریلو علاج میں سے ایک ہے۔ زخموں کو ٹھیک کرنے سے لے کر سردی کے علاج تک، ہلدی کا دودھ ہمیشہ ہر گھر میں گھریلو علاج کی فہرست میں نمایاں رہا ہے۔

یہاں کچھ حیرت انگیز وجوہات ہیں جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ ہلدی والے دودھ کو کیوں غذا میں شامل رکھنا ضروری ہے۔

سوزش میں کمی

ہلدی کا دودھ پینے سے گٹھیا اور آنتوں کی سوزش جیسے مسائل کو دور رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ہلدی میں موجود فعال جز’ کرکیومن’ میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم میں جوڑوں کے درد اور سوزش کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس

ہلدی میں موجود کرکیومن ایک طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ ہےجو مجموعی صحت کو برقراررکھنے اورعمر بڑھنے کے عمل کو سست کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اینٹی آکسائیڈنٹس مالیکیولز جو جسم میں فری ریڈیکلز کا مقابلہ کرنے میں مدد کرتے ہیں اس سے کینسر، دل کی بیماری اور اس طرح کی مزید بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

قوت مدافعت بڑھاتا ہے

اگر اپ اکثر بیمار ہو جاتے ہیں تو آپ کو اپنی غذا میں ہلدی کے دودھ کو شامل کرنا چاہئیے کیونکہ اس میں موجود ’امیونوموڈیلیٹری‘ خصوصیات آپ کی مدافعتی قوت کو بڑھاتی اور انفیکشن اور بیماریوں کے خلاف آپ کے جسم کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہیں۔

بہترنظام ہضم

بد ہضمی اور سوزش کے مسائل سے دوچار افراد کے لئے ہلدی والا دودھ بہترین ٹانک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلدی کے دودھ میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جگر میں بائل کی پیداوار کو متحرک کرتی ہیں جس سے چربی کو صحیح طریقے سے ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مزید پڑھیں

ہلدی، نظام ہاضمہ سے جڑے مسائل کا بہترین حل

صحت سے جڑے متعدد مسائل کا حل ’ہلدی‘

ایک کپ ہلدی کا پانی، کردے ساری بیماریوں چھٹی

دماغ کے لیے اچھا ہوتا ہے

ہلدی والا دودھ دماغ کی صحت کے لئے اچھا ہوتا ہےجرنل نیوروپیپٹائڈز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کرکومین دماغ سے حاصل ہونے والے ’نیوروٹروفک فیکٹر‘ (بی ڈی این ایف) کی سطح کو بڑھا سکتا ہےایک ایسا مرکب جو دماغ کے خلیات کی نشوونما کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

دل کی صحت بہتر بناتا ہے

دل کی بیماری دنیا میں موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ اس مشروب میں موجود ہلدی دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کارڈیالوجی میں بنیادی تحقیق کے ایک جائزے میں پایا گیا کہ کرکومین خون کی شریانوں کی لائننگ کے فنکشن کو بہتر بناتا ہےجسے ’اینڈوتھیلیئل فنکشن‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہلدی والا دودھ پینے سے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر جیسے خطرے کے عوامل کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے جو دل کی بیماری کا باعث بنتے ہیں۔

زخم بھرنے میں مدد

ہلدی میں موجود جراثیم کش، اینٹی سوزش، اینٹی مائکروبیل اور اینٹی الرجی خصوصیات زخم بھرنے میں مدد کرتی ہیں۔ یہ شفا یابی کے عمل کو تیز کرتا ہے اور زخم بھرنے میں مدد دیتا ہے یہ بیکٹیریا اور وائرل انفیکشن سمیت مختلف انفیکشنز سے لڑنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

اس آرام دہ اور غذائیت سے بھرپور مشروب سے اپنے روزمرہ کے معمول کے حصے کے طور پر لطف اندوز ہوسکتے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر یہ طبی علاج کا متبادل نہیں ہے۔

آپ کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے پہلے اپنی صحت کی دیکھ بھال کے لیے ڈاکٹرسے مشورہ کرنا چاہئے.

Mental health

Milk

Women

lifestyle

turmeric

digestion

healthy drinks

Immune power

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div