Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے نواز شریف کو چیلنج کردیا

یاسمین راشد کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
شائع 26 اکتوبر 2023 01:07pm
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد۔ فوٹو — فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور اعجازچوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 نومبر تک توسیع کردی۔ یاسمین راشد نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں نواز شریف کو چیلنج دے دیا۔

عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ سے متعلق درج مقدمات پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔عدالت نے تینوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 نومبر تک توسیع کردی۔

یاسمین راشد نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مسلم لیگ ن کے قائد کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہیں ،یہ بات پہلے سے کنفرم ہے کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم سے پریس کانفرنس کروانا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی چھوڑنی ہوتی تو تب ہی چھوڑ دیتے۔

Nawaz Sharif

Yasmin Rashid

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div