Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

عمران خان نے جیل سے مستقبل کی پیشگوئی کردی

24 تاریخ کو عمران خان نے جیل سے جو کہا تھا وہ آج ثابت ہوگیا، بہن
شائع 27 اکتوبر 2023 11:25pm
Imran Khan predicts future events in Pakistani politics - Aaj News

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ ملک میں آج جو کچھ ہورہا ہے وہ لندن ایگریمنٹ کا حصہ ہے۔

علیمہ خان نے کہا ہے کہ ’24 تاریخ کو عمران خان نے جیل سے جو کہا تھا وہ آج ثابت ہوگیا۔ انھوں نے کہا کہ لندن کا پلان نہیں تھا بلکہ لندن کا ایگریمنٹ تھا‘۔

علیمہ خان نے عمران خان کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید بتایا کہ ’لندن میں ایگریمنٹ ہوا اور اب جو کچھ ہورہا ہے اسی ایگریمنٹ کے تحت ہورہا ہے‘۔

’عمران خان کو الیکشن کے دوران باہر نہیں آنے دینا‘

عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال سے ہمارے کورٹ (عدلیہ ) اس ایگریمنٹ کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ساتھ دینے کیلئے لگتا ہے کورٹ بھی شامل ہوگئے۔ اور وہ ایگریمنٹ یہ ہے کہ اس کے ایک پارٹ کے مطابق عمران خان کو الیکشن کے دوران باہر نہیں آنے دینا اور شاید اس کے بعد بھی باہر نہ آنے دیں اور یہ سب کچھ جو رہا ہے اسی (لندن) ایگریمنٹ کے تحت ہورہا ہے‘۔

علیمہ خان نے کہا کہ اور میرا خیال ہے کہ ہمیں اپنے کورٹ (عدلیہ) سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے لیکن پھر بھی دیکھیں ہمارے وکلا کتنی محنت کررہے ہیں۔ کبھی ایک عدالت میں جاتے ہیں اور کبھی دوسری عدالت میں جاتے ہیں۔ وکلا اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے لیکن لوگوں کو امید نہیں ہونی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ پی ٹی آئی تو ایک پوری آرگنائزیشن ہے اور عمران خان اس کے لیڈر ہیں چاہے جیل میں بیٹھے ہوں یا باہر ہوں عمران ہی لیڈر ہیں۔

حفیظ اللہ نیازی سے متعلق بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ حفیظ اللہ نیازی سے ہماری فیملی کا دس سال سے کوئی تعلق نہیں ، وہ مسلم لیگ ن کی نمائندگی کرتے ہیں اسی حیثیت سے صدر سے ملے ہیں۔

تجزیہ کار اور کالم نگار حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آئندہ چند روز میں نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

Maryam Nawaz

Establishment

Cypher

Cypher Investigations

cypher case Imran Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div