Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ورلڈکپ : بھارت 100 رنز سے کامیاب، انگلش کھلاڑی بیٹنگ کرنا بھول گئے

پلیئرز آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے کپتان روہت شرما نے 87 رنز بنائے
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2023 09:23pm
لکھنؤ : آئی سی سی ورلڈکپ کے 29ویں میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے ۔ تصویرــ ٹوئٹر/بی سی سی آئی
لکھنؤ : آئی سی سی ورلڈکپ کے 29ویں میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے ۔ تصویرــ ٹوئٹر/بی سی سی آئی

آئی سی سی ورلڈکپ کے 29ویں میچ میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل آئیں۔ میچ میں بھارت نے 100 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ ٹیم انڈیا کی ورلڈکپ میں یہ مسلسل چھٹی جیت ہے۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ انگلش ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلش بولرز نے بھارتی سور ماؤں کے خلاف شاندار بولنگ کروائی جس کے نتیجے میں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی بولرز نے ہدف کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے دی۔

230 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

صرف 52 رنز کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کے ابتدائی 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ اس کے بعد بھی بھارتی بولرز کے سامنے کوئی بیٹسمین ٹھہر نہیں سکا۔ اور پوری ٹیم 35 ویں اوورز میں 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کے اوپنر جونی بیرسٹو نے 14 رنز ، ڈیوڈ ملان 16، کپتان جوز بٹلر 10 جبکہ تین کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے ان میں جو روٹ ، بین اسٹوکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

ڈیوڈ ولی نے 16، لیام لیونگسٹن 27، معین علی 15، کرس ووکس 10 اور عادل رشید نے 13 رنز بنا سکے۔

بھارت کی طرف سے محمد شامی نے 4 انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جسپریت بمراہ کے حصے میں 3 تین وکٹیں آئیں۔ کلدیپ یادیو نے 2 اور رویندرا جڈیجا نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

بھارت کو 50 اووز میں 229 رنز تک محدود رکھنے میں انگلش بولر ڈیوڈ ویلی نے تین وکٹیں حاصل کرکے اہم کردار ادا کیا۔ لیکن انگلینڈ کے بیٹسمینوں نے بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا۔

میچ میں بھارتی اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر شبمن گل صرف 9 رنز اور شریاس ائیر صرف 4 رنز ہی بنا سکے۔

ان فارم بلے باز ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کے ایل راہول 39، رویندرا جڈیجا 8 اور محمد شامی نے ایک 1 رن اسکور کیا۔

پلیئرز آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے کپتان روہت شرما نے 87 رنز بنائے ، انھوں نے 3 چھکوں اور 10 چوکے بھی لگائے۔ جبکہ سوریا کمار 49 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دی

Indian cricket team

england cricket team

ICC ODI WORLD CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div