Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

فلسطینیوں کی بے بسی پر انجلینا جولی بھی برہم، فالوورز سے عطیات کی اپیل

بالی ووڈ اداکارہ نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2023 03:16pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد میں ہوشربا اضافے نے سب کے دل دہلا دیے ہیں، ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی جانب سے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرغزہ کی تباہ کن صورت حال کے بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’کہیں جانے کے لیے کوئی جگہ نہیں، خوراک یا پانی تک رسائی نہیں، انخلا کا کوئی امکان نہیں اور یہاں تک کہ پناہ لینے کے لیے سرحد پار کرنے کا بنیادی انسانی حق بھی نہیں ہے‘۔

انجلینا جولی نے پناہ گزینوں کے ساتھ کام کرنے کے اپنے 20 سالہ تجربے پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ تشدد کی وجہ سے بے گھر ہونے والوں کی مدد کرنا کتنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:

فلسطینیوں کی حمایت پر جیجی حدید کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

فلسطین کی حمایت نہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین عائزہ خان پر شدید برہم

’کیا ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا خون کافی نہیں ہے؟‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’غزہ کی آبادی 20 لاکھ سے زیادہ ہے، جن میں سے نصف بچے ہیں، جو دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے شدید ناکہ بندی میں رہ رہے ہیں‘۔

انہوں نے امدادی کاروائیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں چند امدادی ٹرک جو داخل ہو رہے ہیں وہ ضرورت کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہیں، جبکہ بم دھماکے روزانہ نئی انسانی ضروریات کا سبب بن رہے ہیں۔

اداکارہ نے نوٹ کا اختتام یہ انکشاف کرتے ہوئے کیا کہ انہوں نے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کو عطیہ دیا تھا اور اپنے فالوورز سے بھی ایسا ہی کرنے کی اپیل کی تھی۔

ceasefire

Gaza

Instagram

Angelina Jolie

Palestinian Israeli Conflict

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div