Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

پاکستانی دلہن کو شوہر کے عجیب تحفے پر بھارتی حیران

نوجوان کے اس دلچسپ تحفے پر مہمان بھی حیران
شائع 02 مئ 2024 09:39am
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام، اسکرین شاٹس
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام، اسکرین شاٹس

شادی کا دن ویسے تو کافی خاص ہوتا ہے مگر اسے منفرد اور دلچسپ بھی بنایا جا سکتا ہے جیسا کہ پاکستانی دلہے نے کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی نوبیاہتا جوڑے کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے جس میں دلہے میاں دلہن کو اس خاص دن کے موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر بطور تحفہ دے رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس ویڈیو کو بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی اپنی ویب سائٹس خوب جگہ دی جا رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر دلہے میاں نے بڑے ہی پرجوش اور محبت بھرے انداز میں تحفے کو پہلے کھولا اور پھر عمران خان کے فریم والی تصویر نئی نویلی دلہن کو بطور تحفہ پیش کی۔

اس سب صورتحال میں شادی میں موجود مہمانوں کی جانب سے بھی اس تحفے پر خوب پذیرائی دی گئی جبکہ مہمانوں کی جانب سے ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا سمیت بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو کی جانب متوجہ ہوئے ہیں اور اسے دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

جبکہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبا میں عمران خان سے متعلق گانے، تصاویر لانا اب عام سی بات ہو گئی ہے۔

imran khan

Groom

Bride

Portrait

Pakistani wedding