Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

یوٹیوب نے ’ایڈ بلاکرز‘ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی

'یا تو پیسے بھرو یا اشتہار دیکھو'
شائع 01 نومبر 2023 06:24pm

جون 2023 میں یوٹیوب نے ابتدائی طور پر دنیا بھر میں ایک چھوٹا سا تجربہ کیا جس میں صارفین کے ایک چھوٹے سے گروپ کو مجبور کیا گیا کہ وہ ”ایڈ بلاکرز“ (اشتہارات بلاک کرنے والے آپشنز) کو بند کرکے پلیٹ فارم پر موجود مواد تک رسائی حاصل کریں۔ لیکن اب یہ تجربہ اب ایک مکمل عالمی کریک ڈاؤن میں تبدیل ہو چکا ہے۔

یہ کریک ڈاؤن ہفتہ پہلے ہی پاکستان تک پہنچا ہے۔

یوٹیوب ایڈ بلاکرز سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے اور صارفین کو اشتہارات فعال کرنے یا یوٹیوب پریمیم سبسکرائب کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، جو اشتہارات سے پاک ویڈیوز دیکھ پانے کا تجربہ پیش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی نژاد یوٹیوب کے نئے سربراہ نیل موہن کون ہیں؟

اگر آپ یوٹیوب ایڈ بلاکر استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اس اسکرین شاٹ میں دکھائے گئے پیغام سے ملتا جلتا ایک پیغام نظر آئے گا۔

جب تک آپ یوٹیوب کو اشتہارات دکھانے کی اجازت نہیں دیں گے یا ایڈ بلاکر غیر فعال نہیں کریں گے آپ کوئی ویڈیو نہیں دیکھ پائیں گے۔

یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کیلئے آپ کے پاس دو آپشنز ہوں گے، یا تو اشتہارات کی اجازت دیں یا پیسے دے کر YouTube Premium کو سبسکرائب کریں، اس کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے۔

یوٹیوب کے مطابق ایڈ بلاکرز کا استعمال پلیٹ فارم کی سروس کی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔

youtube

YouTube Premium

Ad Blocker

Crackdown against Ad Blocker

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div