Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

اسرائیل کا پناہ گزینوں کے کیمپ پرحملہ، 195 سے زائد فلسطینی شہید

شہدا کی مجموعی تعداد 8 ہزار 900 سے زائد ہوگئی
شائع 02 نومبر 2023 11:48am
تصویر:  روئٹرز — فائل
تصویر: روئٹرز — فائل

جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 195 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ حماس کے کمانڈروں کو بھی مار دیا گیا ہے، شہدا کی مجموعی تعداد 8 ہزار 900 سے زائد ہوگئی ہے۔

جبالیہ کیمپ کو ملبے کا ڈھیر بنادیا گیا ہے، جبکہ کیمپ پر بمباری میں بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد سب سے زیادہ شامل ہے۔

اسرائیلی فضائی حملوں سے 21 اسپتال متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اسرائیل نے پھر غزہ کی انٹرنیٹ اور فون سروس بند کردی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیل، مصر اور حماس کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت بدھ کو500 افراد کی ابتدائی فہرست میں 320 غیر ملکی شہریوں کے ساتھ ساتھ درجنوں زخمی غزہ کے باشندے مصر میں داخل ہوئے ہیں۔

عالمی برادری کے دباؤ کے پیش نظر رفاہ کراسنگ آمدورفت کے لیے کھول دی گئی، غزہ سے مصر کے راستے 500 غیرملکی شہریوں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہوں، جبالیہ کیمپ پر حملے جنگی جرائم کی نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جبالیہ کیمپ پر حملہ قابل مذمت ہے، ایسے واقعات معاف یا فراموش نہیں کیے جاسکتے، دنیا کو غزہ میں قتل عام کو ختم کرنے کےلیے کام کرنا ہوگا۔

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے اسرائیل سے تیل اورخوراک کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سپریم لیڈر نے مسلم ریاستوں سے اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات روکنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں تباہی کےذمہ دارمغربی ممالک ہیں، مغربی ممالک اسرائیل کے حملے کا جواز پیش نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صرف صیہونی حکومت ہی نہیں بلکہ امریکا، فرانس اور برطانیہ بھی برابر کے شریک ہیں۔

Israel

Gaza

Israel Palestine conflict

Palestinian Israeli Conflict

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div