Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری پر تحریک انصاف کا رد عمل

پی ٹی آئی نے اسد قیصر کی گرفتاری کی شدید مذمت کردی
شائع 03 نومبر 2023 09:19pm

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے اعلان کے فوری بعد اسد قیصر کی گرفتاری انتخابات کی شفافیت کو متاثر کرنے کی ایک شرمناک کوشش ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ اسد قیصر کی گرفتاری شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالیہ نشان مرتب کرتی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ تحریک انصاف کو انتخابی دوڑ سے باہر رکھنے کا بدنیتی پر مبنی منصوبہ ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن قبل از انتخاب دھاندلی کی کوششیں ترک کرکے تمام جماعتوں کو یکساں ماحول کی فراہمی یقینی بنائے۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ اسد قیصر کی گرفتاری کی سفاکانہ حرکت کو عدالتی فورم پر چیلنج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف کا 4 میڈیا اینکرز کے بائیکاٹ کا فیصلہ

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف پی ٹی آئی کا بیان حقائق کے منافی ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد

Asad Qaiser

PTI Reaction

Pakistan Tehreek Insaf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div