Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

تیسری عالمی جنگ کا فاتح کون ہوگا؟ مصنوعی ذہانت کے جواب نے بڑی عالمی طاقت کو جھٹکا دیدیا

دنیا عالمی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہے، تو مستقبل کیا ہوگا؟
شائع 04 نومبر 2023 09:18pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

اس وقت دنیا میں دو بڑی جنگیں لڑی جا رہی ہیں، ایک روس کا یوکرین پر حملہ جب کہ دوسری اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑی جا رہی ہے جس کا اثر لبنان پر بھی ہورہا ہے۔ ایسے میں بہت سے لوگ خوفزدہ ہیں کہ دنیا عالمی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہے۔

اسی حوالے سے برطانوی خبر رساں ادارے ”ڈیلی اسٹار“ نے گوگل کے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے بڑے لینگویج ماڈل چیٹ بوٹ ”بارڈ“ سے جب پوچھا کہ تیسری جنگ عظیم ہونے کی صورت میں برطانیہ کا کیا حال ہوگا تو جواب کچھ اچھا نہیں تھا۔

بارڈ نے ’تیسری جنگ عظیم کون جیتے گا‘، اور ’برطانیہ کا مستقبل کیا ہوگا‘ جیسے سوالوں کے جواب کچھ ان الفاظ میں دیے۔

’موجودہ فوجی صلاحیتوں کی بنیاد پر، امریکا کو عام طور پر دنیا کی سب سے طاقتور فوج سمجھا جاتا ہے، اس کے پاس ایک بڑی اور اچھی طرح سے مسلح فوج ہے، جس کی توجہ جدید ٹیکنالوجی پر ہے، اور اس کا عالمی نیٹ ورک بھی ہے۔ فوجی اڈے اور اتحاد، جو اسے عالمی تنازع میں ایک اہم فائدہ دے گا۔‘

’تاہم، دوسرے ممالک بھی اپنی فوجیں تیز رفتاری سے تیار کر رہے ہیں، مثال کے طور پر، چین حالیہ برسوں میں اپنی فوج میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے، اور اب اس کے پاس دنیا کا دوسرا سب سے بڑا فوجی بجٹ ہے، اور روس ایک بڑے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے اور ایک مضبوط روایتی فوج کے ساتھ ایک اور بڑی فوجی طاقت ہے۔ اگر تیسری جنگ عظیم چھڑ جاتی ہے تو امکان ہے کہ امریکا کسی ایک مخالف کو شکست دے سکے گا، تاہم اگر امریکہ کو چین اور روس جیسی بڑی فوجی طاقتوں کے اتحاد کا سامنا کرنا پڑا تو امریکا کے لیے جیتنا مشکل ہے۔‘

بارڈ نے مزید کہا کہ ’تیسری جنگ عظیم کے ممکنہ نتائج پر غور کرنا بھی ضروری ہے، بڑی فوجی طاقتوں کے درمیان ایک روایتی جنگ بھی تباہ کن ہو گی جس میں لاکھوں ہلاکتیں ہوں گی، اور اگر جوہری ہتھیار استعمال کیے گئے تو اس کے نتائج اور بھی تباہ کن ہوں گے۔‘

’اگر ایٹمی جنگ چھڑ جاتی ہے تو برطانیہ کی حالت کسی بھی دوسرے ملک سے کہیں زیادہ خراب ہوگی۔‘

مزید پڑھیں

پاک، بھارت نیوکلئیر جنگ کے حوالے سے خوفناک رپورٹ منظرعام پر

’پاک بھارت نیوکلئیر جنگ کا آغاز بھارتی پارلیمنٹ پر حملے سے ہوگا اور پھر۔۔۔‘

زمین کی تباہی میں صرف ”90 سیکنڈ“ باقی

بارڈ نے مزید کہا کہ برطانیہ کسی بھی دشمن ملک کے لیے ایک بڑا ہدف ہو گا، دنیا بھر میں اس کے اڈے کسی بھی اتحاد کے لیے میزائلوں کا سب سے بڑا ٹارگٹ ہیں۔

اگر برطانیہ جنگ میں ”براہ راست ملوث“ نہ بھی ہو تب بھی نتیجہ کچھ اچھا نہیں ہوگا۔

بارڈ نے وضاحت کی کہ ’برطانیہ ایک بڑا تجارتی ملک ہے، عالمی جنگ تجارتی راستوں میں خلل ڈالے گی اور معاشی نقصان کا سبب بنے گی، برطانیہ خوراک اور توانائی کی درآمد پر بھی انحصار کرتا ہے اور یہ رسد جنگ میں متاثر ہو سکتی ہے۔‘

’اس کے علاوہ، جوہری جنگ ہوئی تو اس کے نتیجے میں بھی برطانیہ متاثر ہو سکتا ہے، اگر برطانیہ کو براہ راست نشانہ نہ بھی بنایا گیا ہو تب بھی جوہری جنگ ملک کو آلودہ کر سکتی ہے اور اسے ناقابل رہائش بنا سکتی ہے۔ برطانیہ پر اس کے اثرات تباہ کن ہوں گے اور اسے کافی جانی اور معاشی نقصان ہوگا اور سماجی خلل پڑے گا۔‘

world war 3

Nuclear war

Artificial Intelligence (AI)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div