Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

ایلون مسک نے چیٹ جی پی ٹی کا حریف ’جی روک‘ پیش کردیا

جی روک کو تھوڑا سا طنز اور مزاح کے ساتھ جواب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
شائع 06 نومبر 2023 10:20pm

ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے چیٹ بوٹ ”چیٹ جی پی ٹی“ کے مقابلے میں اپنا مصنوعی ذہانت پر مشتمل چیٹ بوٹ ”جی روک“ (Grok) جاری کردیا ہے۔

”جی روک“ ایلون کے نئے اسٹارٹ اپ ”ایکس اے آئی“ کا پہلا پروڈکٹ ہے جو ChatGPT کے ساتھ ساتھ جنریٹیو اے آئی پر توجہ مرکوز کرنے والے دیگر چیٹ بوٹس کا براہ راست حریف ہے۔

مسک نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے نئے چیٹ بوٹ کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ جی روک کچھ معاملات میں دیگر کے مقابلے بہترین ہےاور فی الحال اس نے ریاضی اور کوڈنگ سمیت مختلف ایجوکیشنل ٹیسٹوں میں GPT 3.5 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

چیٹ بوٹ جی روک کو“ایکس“ سے رئیل ٹائم انفارمیشن تک رسائی حاصل ہے اور یہ Grok-1 نامی ایک نئے انجن پر مبنی ہے۔ ایکس اے آئی کے مطابق، Grok نے ریاضی اور استدلال کی صلاحیتوں کی پیمائش کے لیے بنائے گئے معیاری مشین لرننگ بینچ مارکس کا استعمال کرتے ہوئے تشخیص کی ایک سیریز میں ChatGPT-3.5 اور Inflection-1 سمیت دیگر تمام ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تاہم، یہ صرف ان ماڈلز سے آگے نکل پایا ہے جن کو تربیتی ڈیٹا اور کمپیوٹنگ وسائل، جیسے GPT-4 کی ایک بڑی مقدار کے ساتھ تربیت دی گئی تھی۔

معیاری مشین لرننگ بینچ مارکس کے علاوہ،ایکس اے آئی نے Grok، Claude-2، اور GPT-4 کو ریاضی میں 2023 ہنگری کے نیشنل ہائی اسکول کے فائنل میں بھی جانچا۔ جس میں Grok اور Claude-2 دونوں نے بالترتیب 59 اور 55 فیصد اسکور کے ساتھ“سی“ گریڈ حاصل کیا، جبکہ GPT-4 نے 68 فیصد کے اسکور کے ساتھ B گریڈ حاصل کیا۔

مسک نے یہ بھی کہا کہ جی روک کو تھوڑا سا طنز اور مزاح کے ساتھ جواب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ’مصالحہ دار سوالات کے جوابات بھی دے گا جنہیں زیادہ تر دوسرے اے آئی سسٹمز مسترد کر دیتے ہیں‘۔

ایک اے آئی کے مطابق، Grok اب بھی اپنے ابتدائی بیٹا مرحلے میں ہے لیکن ہر ہفتے تیزی سے بہتر ہو رہا ہے۔

کمپنی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے پر بھی کام کر رہی ہے کہ Grok کو بدنیتی سے استعمال نہ کیا جائے۔

فی الحال، Grok امریکا میں صرف محدود تعداد میں صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اسے X Premium Plus سبسکرپشن کے حصے کے طور پر 16 ڈالر ماہانہ میں پیش کیا گیا ہے۔

Elon Musk

ChatGPT

Grok

xAI

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div