Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

چھتیس گڑھ میں نکسل باغی پھر فعال، الیکشن کے دوران دھماکا کردیا

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں منگل کے روز پولنگ شروع ہونے کے فورا بعد نکسلیوں کے ذریعہ دیسی ساختہ دھماکہ...
شائع 07 نومبر 2023 09:44am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں منگل کے روز پولنگ شروع ہونے کے فورا بعد نکسلیوں کے ذریعہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) دھماکے میں انتخابی ڈیوٹی پر تعینات سی آر پی ایف کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔

سکما کے سینئر پولیس افسر کرن چوہان نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ جوان کوبرا بٹالین سے تھا جسے انتخابی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا۔

زخمی جوان کی شناخت سری کانت کے طور پر کی گئی ہے جس کی حالت فوری ابتدائی طبی امداد کے بعد خطرے سے باپر بتائی جارہی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوبرا 206 اور سی آر پی ایف کے جوان کیمپ ٹونڈامارکا سے علاقے پر غلبہ حاصل کرنے کی مہم پر ایلماگونڈا گاؤں جا رہے تھے۔ گشت کے دوران جوان نے نکسلیوں کے ذریعہ نصب کردہ آئی ای ڈی پر قدم رکھا جس سے اس کی ٹانگ زخمی ہوئی۔

چھتیس گڑھ میں دو روز کے دوران آئی ای ڈی دھماکے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ پیر کے روز کانکیر میں پریشر آئی ای ڈی دھماکے میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک کانسٹیبل اور پولنگ ٹیم کے دو ارکان زخمی ہوگئے تھے۔

زخمی کانسٹیبل کی شناخت پرکاش چند کے طور پر ہوئی ہے، جس کی ٹانگوں پر چوٹیں آئیں اور اسے علاج کے لئے چھوٹے پیٹھیا لے جایا گیا۔

آئی ای ڈی دھماکے میں دونوں پولنگ افسران کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

چھتیس گڑھ میں آج پہلے مرحلے میں 20 حلقوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔ 20 حلقوں کے حساس علاقوں میں 600 سے زائد پولنگ بوتھوں کے لئے تین سطحی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

چھتیس گڑھ کی 90 رکنی اسمبلی کے لئے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 17 نومبر کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو چار دیگر ریاستوں میں کی جائے گی۔

india

Chhattisgarh

Sukma

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div