Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

مسلم لیگ ن کی سندھ میں اہم تنظیمی تبدیلیاں، صوبائی صدر تبدیل

مسلم لیگ (ن) نے 33 رکنی منشور کمیٹی کا اعلان کر دیا
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2023 12:41pm
فوٹو:فائل / اسکرین شارٹ
فوٹو:فائل / اسکرین شارٹ

مسلم لیگ (ن) نے منشور کمیٹی کے ارکان کا اعلان کر دیا، کمیٹی کے ارکان کی تعداد 33 ہے اور چئیرمین سینیٹرعرفان صدیقی کو بنایا گیا ہے، جب کہ مسلم لیگ ن سندھ میں اہم تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ میں اہم تبدیلیاں کردی گئی ہیں، اور بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا گیا ہے، جب کہ شاہ محمد شاہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مقرر کیا گیا ہے، اور دونوں تقرریوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023 کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا، اور یہ استقبالیہ کمیٹی نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے لئے صوبہ سندھ کے لئے تشکیل دی گئی تھی۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا حال ہی میں ن لیگ میں شامل ہونے والے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کی گزشتہ روز لیگی قیادت سے اہم ملاقات ہوئی تھی۔ اور قیادت کی جانب سے انہیں صوبائی صدر اور نہال ہاشمی یا خواجہ ناصر محمود کو صوبائی جنرل سیکریٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے موجودہ صوبائی صدر سید شاہ محمد شاہ کو لاہورطلب کرلیا گیا ہے، اور انہیں نوازشریف خود اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق آج اعلانیہ منشورکمیٹی سے بھی موجودہ صوبائی صدر شاہ محمد شاھ کا نام خارج کردیا گیا ہے، اور انہیں مستقبل میں سینیٹر بنانے کا وعدہ کیاجائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ بشیر میمن نے گزشتہ روز میاں برادران سے ملاقات میں پیر پگارا سے ملاقات کی تفصیلات بھی دی تھی۔ اور پیر پگارا کی آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی مخالف تمام جماعتوں کا اتحاد کے تلے الیکشن لڑنے کی تجویز بھی ن لیگی قیادت کو پہچا دی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں مضبوط پی پی پی مخالف اتحاد بنانے کی تیاری کا ٹاسک بھی بشیرمیمن کے سپرد کردیا گیا ہے۔

مسم لیگ ن کی 33 رکنی منشور کمیٹی کا اعلان

دوسری جانب ن لیگ نے 33 رکنی منشور کمیٹی کا اعلان کردیا ہے، اور پارٹی صدر شہباز شریف کی منظوری سے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے منشور کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق منشور کمیٹی میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی ہے، اور اس کمیٹی کا چئیرمن سینیٹر عرفان صدیقی کو بنایا گیا ہے، جب کہ احسن اقبال، پرویز رشید، سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑاور خرم دستگیر کمیٹی کے رکن مقرر کئے گئے ہیں۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب، اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل بلال اظہر کیانی، علی پرویز ملک اور شزا فاطمہ خواجہ بھی منشور کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں، جب کہ دیگر ارکان میں رانا احسان افضل، راؤ اجمل، ریاض الحق، سینیٹر مصدق ملک، بیرسٹر ظفر اللہ، ڈاکٹر طارق فضل، پیر صابر شاہ، اختیار ولی، کھیل داس کوہستانی، بشیر میمن، راحیلہ درانی، عظمیٰ بخاری، ناصر محمود، کامران مائیکل، سینیٹر نزہت صادق، رانا مشہود احمد خان بھی ہیں۔

کمیٹی میں سینیٹر افنان اللہ خان، بیرسٹر امجد ملک، سلمہ بٹ، عاشق کرمانی، راحیلہ خادم حسین، رانا سکندر حیات بھی شامل ہیں، جب کہ گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان اور آزاد جموں و کشمیر سے شاہ غلام قادر کو کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

nawaz sharif returns 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div