Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پاکستانی فورسز پر حملوں سے آگاہ ہیں، ہم نے افغانستان میں کوئی سامان نہیں چھوڑا، امریکا

پاکستان میں کسی ایک پارٹی یا حکومت کو ترجیح نہیں دیتے، ویدانت پٹیل
شائع 08 نومبر 2023 08:52am
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل۔ فوٹو — فائل
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل۔ فوٹو — فائل

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلاء کے دوران امریکی افواج نے کوئی سامان پیچھے نہیں چھوڑا تھا۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ رواں ماہ پاکستان میں سکیورٹی فورسز اور تنصیبات پر حملوں کی اطلاعات سے آگاہ ہیں، جس پر متاثرین سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔

ائیر فورس بیس حملے میں مارے گئے دہشت گردوں سے امریکی ساختہ ہتھیار ملنے کا انکشاف ہونے پر انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں افغانستان سے انخلاء کے دوران امریکی افواج نے کوئی سامان پیچھے نہیں چھوڑا تھا۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی، انسداد منشیات کی کوششوں اور سکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں 40 سال سے زائد عرصے سے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے رہیں گے۔

غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے انخلاء پر نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک افغانیوں کو داخلے کی اجازت دیں اور اور مناسب بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

ایک سوال کے جواب ویدانت پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی بھی ملک میں کسی ایک پارٹی یا حکومت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنی پریس بریفنگ میں ویدانت پٹیل نے کہا تھا کہ امیدوار اور سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے، البتہ ہماری توجہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر مرکوز ہے۔

United States

TTP

US State Department

vedant patel

Illegal Afghan Immigrants

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div