Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

غزہ: خان یونس کی سب سے بڑی مسجد پر اسرائیل کا بغیر وارننگ فضائی حملہ، شہادتیں متوقع

مسجد کے ساتھ ہی ایک بیکری بھی ہے جہاں سینکڑوں لوگ روٹی کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔
شائع 08 نومبر 2023 07:10pm

غزہ کے علاقے خان یونس میں الناصر اسپتال سے صرف 100 میٹر کے فاصلے پر علاقے کی سب سے بڑی مسجد پر بنا کسی وارننگ کے اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کردی، جس کے نتیجے میںمسجد مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس فضائی حملے میں پریشانی کی بات یہ ہے کہ مسجد ایک مصروف سڑک کے بیچ میں واقع ہے، یہ مرکزی سڑک اسپتال کے سائیڈ گیٹ کی طرف جاتی ہے اور ایک مصروف بازار بھی ہے جہاں بہت سے لوگ روزمرہ ضروریات کی خریداری کرتے ہیں۔

مسجد کے ساتھ ہی ایک بیکری بھی ہے جہاں سینکڑوں لوگ روٹی کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔

بغیر وارننگ کے ہوئی اس فضائی حملے میں زخمی ہوئے اب تک درجنوں افراد کو اسپتالوں میں لایا جا چکا ہے، جبکہ شہادتوں بھی متوقع ہیں جن کی تعداد فی الحال نامعلوم ہے۔

mosque attack

Khan Younis

Israeli attack on gaza

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div