Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پنجاب اسموگ: اسمارٹ لاک ڈاؤن میں تبدیلی، 2 روز بازار کھولنے کی اجازت

لاہور پولیس اسموگ کے خاتمے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر 100 فیصد عملدرآمد کرائے گی
شائع 09 نومبر 2023 07:59pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے 8 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوا تاہم نگراں حکومت نے آج اور کل کے لیے مارکیٹس کھولنے کی اجازت دے دی۔

لاہور اس وقت 415 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، صوبائی دارالحکومت سمیت ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

اسموگ کے باعث پنجاب کے 8 شہروں میں آج سے اتوار تک تعلیمی ادارے، دفاتر، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، سینما اور جم بند رہیں گے۔

فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ، ٹائرز، پولی تھین بیگ اور چمڑہ جلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دھند اور اسموگ کے باعث موٹر وے ایم 4 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے عبد الحکیم تک، موٹروے سب سیکٹر ایم 4 شام کوٹ سے ملتان تک اور موٹر وے ایم 5 ملتان سے اوچ شریف تک بند ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے جزوی لاک ڈاون میں بھی تبدیلی کردی ہے جس کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے 8 اضلاع میں مارکیٹس کو آج اور کل کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کئیر پنجاب نے دو دن کے لیے مارکیٹس کھولنے کی اجازت دینے سے متعلق ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان، ایڈوائزری جاری

لاہور ہائیکورٹ کا فصلوں کی باقیات جلانے پر ڈپٹی کمشنرز کو نوٹس جاری کرنے کا عندیہ

نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ مالز سمیت مارکیٹس ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی جب کہ آج اور کل شاپنگ مال، مارکیٹس، ریسٹورنٹ، سینما اور جمنیزیم بھی معمول کے مطابق کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ فیصلےکا اطلاق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالا، نارووال، حافظ آباد اور سیالکوٹ پر ہوگا۔

ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق نگراں صوبائی حکومت نے میڈیکل و پرچون اسٹورز، ویکسینیشن سینٹرز سمیت، فیول اسٹیشنز، آئل ڈپو مٹھائی اور سبزیوں کی دکانوں مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

اس کے علاوہ تندور، بیکری، ای کامرس، یوٹیلی، پوسٹل سروسز سینٹرز کو بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔

لاہور پولیس اسمارٹ لاک ڈاؤن پر 100 فیصد عملدرآمد کرائے گی

دوسری جانب لاہور پولیس اسموگ کے خاتمے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر 100 فیصد عملدرآمد کرائے گی۔

پولیس کے مطابق تمام افسران کو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کردیے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاون کی بندشوں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، تمام افسران، جوان اور ڈولفن اہلکار بھی سڑکوں پر رہیں گے، 50 کے قریب بڑے ناکے اور 170 چھوٹے ناکے لگائے جائیں گے، موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی پیٹرولنگ بھی ہوگی۔

punjab

smog

smog emergency

lahore smog condition

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div