Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

نگران وزیراعظم او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سعودی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے
شائع 10 نومبر 2023 03:35pm
تصویر — فیس بُک/ فائل
تصویر — فیس بُک/ فائل

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ او آئی سی کے اجلاس شرکت کرنے کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

وزیراعظم کا ڈپٹی گورنر ریاض نے استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر پاکستانی سفیر احمد فاروق سمیت دیگر سفارتی افسران بھی موجود تھے۔

نگران وزیراعظم 12 نومبر کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سعودی عرب کے دورے کے دوران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سعودی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ او آئی سی کا اجلاس غزہ کی صورتحال پر سعودی عرب کی درخواست پر منعقد ہو رہا ہے۔

Gaza

anwar ul haq kakar

OIC Meeting