Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

پی ایس ایل 9 کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان

قومی ٹیم کے 9 کرکٹرز کی کیٹیگری اب گریڈ کی گئی ہے
شائع 10 نومبر 2023 11:43pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے 2024 میں ہونے والے 9 ویں ایڈیشن کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی نئی کیٹیگری لسٹ جاری کر دی گئی، قومی ٹیم کے 9 کرکٹرز کی کیٹیگری اب گریڈ کی گئی ہے۔

نئی درجہ بندی کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے عماد وسیم کی پلاٹینم کیٹیگری برقرار ہے۔ ٹاپ آرڈر بیٹر طیب طاہر کی گولڈ کیٹیگری میں ترقی ہوئی ہے جو کہ گزشتہ سیزن میں سلور کیٹیگری میں کھیلے تھے۔

نوجوان آل راؤنڈر قاسم اکرم ایمرجنگ کیٹیگری سے ترقی کر کے گولڈ کیٹیگری میں شامل ہوگئے، فاسٹ بالر محمد موسی کی سلور سے گولڈ کیٹیگری میں ترقی ہوگئی جبکہ آل راؤنڈر شعیب ملک اور فاسٹ بالر محمد عامر ڈائمنڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی فہرست میں آگئے۔

قاسم اکرم، طیب طاہر اور محمد موسیٰ سمیت آل راؤنڈر عامر یامین، ٹاپ آرڈر بیٹرز شرجیل خان، حیدر علی اور لیفٹ آرم فاسٹ بالر میر حمزہ بھی گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

فاسٹ بالرز عاکف جاوید اور محمد عمر سلور کیٹیگری میں شامل ہیں ان کے علاوہ کراچی کنگز کے گزشتہ سیزن میں آخری میچ کے مرد میدان وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق بھی سلور کیٹیگری میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے فائنل میں حیرت انگیز مماثلت

آئندہ پی ایس ایل میں کتنی ٹیمیں حصہ لیں گی، اہم فیصلہ ہوگیا

پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کوچ کی تقرری

ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی کنگز کا حصہ بننے والے عرفان خان نیازی اور فیصل اکرم اس سیزن میں بھی اسی کیٹیگری کی فہرست میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل 9 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 25 اکتوبر 2023 سے شروع ہو چکی ہے، پی ایس ایل ڈرافٹ 2023 کا انعقاد وسط دسمبر میں متوقع ہے جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 فروری سے 24 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

PSL

lahore

Pakistan Super League

Pakistani Players

psl 9

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div