Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان انتقال گرگئے، خیبرپختونخوا میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

اعظم خان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں پڑانگ چارسدہ میں ادا کردی گئی
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2023 04:04pm
نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان۔ فوٹو — فائل
نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان۔ فوٹو — فائل

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان 90 سال کی عمر میں انتقال گرگئے ہیں ، سیکرٹری ایڈمنسٹریشن نے صوبے بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

نجی اسپتال کے ترجمان نے محمد اعظم خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کو گزشتہ رات 10 بجے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اس وقت ان کی طبیعت کافی ناساز تھی۔

اعظم خان کو گزشتہ چاردن سے ڈائریا کی شکایت تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ رات کو ہی ان کا سٹی اسکین اور تمام ٹیسٹ کیے گیے جس سے معلوم ہوا انہیں ہرنیا ہے۔ اس حوالےسے آپریشن کے بارے میں آج فیصلہ ہونا تھا تاہم آج اچانک 9 بجے ان کو دورہ پڑا جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ اعظم خان کی دو روز قبل حالت غیر ہوئی تھی جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ان کے اہل خانہ اور وزیراعلیٰ سیکٹریٹ نے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اعظم خان نے نگراں صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کیا تھا تاہم وہ طبیعت خرابی کے باعث اس میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

انہوں نے سوگوران میں 2 بیٹے اور ایک بیوہ چھوڑے ہیں، اعظم خان کا جسد خاکی جارسدہ پہنچا دیا گیا ہے، ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں پڑانگ چارسدہ میں ادا کردی گئی اور ان کی تدفین آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کا تعلق چارسدہ سے ہے انہوں نے نے بطور نگراں وزیر اعلیٰ 21 جنوری 2023 کو حلف اٹھایا۔

مرحوم 4 اکتوبر 2007 سے یکم اپریل 2008 تک کے پی کے وزیر خزانہ رہ چکے جب کہ انہوں نے سیکرٹری پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کی خدمات بھی سرانجام دی ہیں۔

اعظم خان ستمبر 1990 سے جولائی 1993 تک خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری بھی رہے ہیں۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے محمد اعظم خان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کا نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

صدر ممالکت نے مرحوم اعظم خان کیلئے دعائے مغفرت، بلندی درجات کی دعا بھی کی اور کہا کہ مرحوم اعظم خان کے ساتھ ملاقاتوں میں اُنہیں ایک شریف النفس انسان پایا۔

اس کے علاوہ ایک ٹویٹ میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اعظم خان کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، اعظم خان ایماندار اور نیک انسان تھے، اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔

KPK

Azam Khan

KPK caretaker CM

Azam Khan's Demise

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div