Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

جادوئی فیس پیک سے مہاسے فوری دور کریں

خواتین مہاسے ختم کرنے کیلئے خطیر رقم خرچ کردیتی ہیں لیکن نتیجہ پھر بھی نہیں نکلتا
شائع 11 نومبر 2023 02:19pm
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ

چہرے کی بے داغ جلد کس خاتون کو پسند نہیں، اس مقصد کیلئے خواتین اپنے چہرے کی جلد کا ہر طرح سے خیال رکھنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

چہرے پر موجود مہاسے خواتین کیلئے خاصا پریشان کن ہوتے نہیں، ایک تحقیق نے ان مہاسوں کو دنیا میں آٹھویں سب سے زیادہ پھیلنے والی بیماری قرار دیا ہے۔

اورانہی مہاسوں کوختم کرنے کے لیے خواتین کی اکثریت خطیر رقم خرچ کردیتی ہے۔

شہد اور دار چینی سے بنا یہ فیس پیک خواتین کی جلد کو حیرت انگیز فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

40 سال کی عمر کو پہنچنے والی خواتین طرزِ زندگی میں فوری یہ تبدیلیاں لائیں

گمی وٹامنز: بچوں کی صحت پر کیا اثر ڈالتے ہیں

گاجروں کو آسان طریقوں سے تروتازہ رکھیں

شہد اور دار چینی سے بنا فیس پیک

شہد اور دارچینی کو اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش خصوصیات کے سبب مہاسوں کے علاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

شہد میں موجود قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بیکٹیریا کی نشوونما کو روکتے ہوئے جلد کو آرام دہ اور اینٹی سوزش فوائد فراہم کرتے ہیں۔

جبکہ دارچینی کی جراثیم کش خصوصیات مساموں کو سکڑنے میں مدد کرتی ہیں۔

اس فیس پیک کو بنانے کیلئے دو کھانے کے چمچ شہد میں ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی دار چینی شامل کرکے ایک پیسٹ بنالیں۔

ماسک لگانے سے قبل اپنے چہرے کو اچھی طرح دھولیں، ماسک کو تقریباً 10 سے 15 منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اورخشک ہونے پر اچھی طرح دھولیں۔

Face Mask

pakistan women cricket team

Honey

Beauty Hacks

Beauty Tips

tips

Acne

cinamon

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div