Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

اچانک بے ہوش ہونیوالے مریض کی جان ایپل واچ نے بچالی

حال ہی میں ایک اور واقعہ سامنے آیاتھا جس میں ایپل اسمارٹ واچ نے ایک شخص کی جان بچائی تھی
شائع 13 نومبر 2023 11:23am

ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا امریکہ میں مقیم ایک شخص کی ذندگی اس کی ایپل واچ نے بچا لی۔ 40 سالہ جوش فرمان گھر پر اکیلے تھے جب ان کی بلڈ شوگراتنی کم ہوئی کہ وہ بے ہوش ہو گئے اور ان کا سر فرش پر لگا۔

اس دوران کلائی میں پہنی گئی ایپل کی اسمارٹ واچ نے گرنے کا پتہ لگاتے ہوئے 911 پر کال کی ، جب آپریٹر نے جواب دیا تو فرمان بولنے سے قاصر تھے۔

فرمان نے کے ایس این وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا، ’مجھے نہیں معلوم کہ میں کتنے عرصے کے لیے بےخبر رہا، جب بیدار ہوا تو چلا کہ میری ایپل واچ نے مدد کے لیے 911 ڈائل کیا ہے‘۔

فرمان کے مطابق 911 مجھے سُن نہیں سکتا تھا لیکن ان کے پاس گھڑی کی وجہ سے جی پی ایس تھا، اس لیے وہ جانتے تھے کہ میں کہاں ہوں۔

فرمان نے یہ بھی وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی ایپل واچ میں ایمرجنیسی کانٹیکٹ رکھے تھے جس کی وجہ سے ان کی والدہ کو گرنے کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔ انہوں نے 911 آپریٹر کو فرمان کی طبی حالت کے بارے میں آگاہ کیا جس سے انہیں بہترین ممکنہ دیکھ بھال فراہم کرنے میں مدد ملی۔

ایپل واچز اور اسی طرح کے دیگر آلات گرنے، بے قاعدہ دل کی دھڑکن، اور دیگر طبی ہنگامی حالات کا پتہ لگا سکتے ہیں، اور ہنگامی خدمات کو الرٹ کرسکتے ہیں، چاہے صارف خود ایسا کرنے سے قاصر ہو۔

اس کے گرنے کا پتہ لگانے کے فیچر کے علاوہ ایپل واچ میں کئی دیگر فیچرز بھی موجود ہیں جو ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس کا استعمال خون میں شکر کی سطح کو ٹریک کرنے ، انسولین انجکشن کے لئے یاد دہانی سیٹ کرنے ، اور ذیابیطس کیٹو ایسڈوسس کی علامات کی نگرانی کرنے کے لیے کیا جاسکتا ہے۔

فرمان نے اپنی زندگی بچانے کا سہرا اپنی ایپل واچ کو دیتے ہوئے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کی کجہ وہ اپنے پہننے والے آلات کی خصوصیات کے بارے میں مزید جانیں۔

حال ہی میں ایک اور واقعہ سامنے آیاتھا جس میں ایپل اسمارٹ واچ نے ایک شخص کی جان بچائی تھی۔

ہاکی ویلز کے سی ای او پال وفام کو صبح کی دوڑ کے دوران سینے میں غیر متوقع اور شدید درد ہوا جس ہر انہوں نے اہلیہ کو کو فوری کال کرنے کے لیے اپنی ایپل گھڑی کا استعمال کیا اور ان کی جان بروقت بچالی گئی۔

Apple

Apple Watch

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div