Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

لاہور میں بزرگ شہری کو گاڑی سے نکال کر 100 جوتے مارے گئے، ویڈیو وائرل

ملزمان نے تشدد کے بعد فرار ہوگئے، پولیس
شائع 13 نومبر 2023 12:42pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

سندر میں بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہری کو 100 جوتے مارے اور فرار ہوگئے۔

لاہور کے علاقے سندر میں بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میںٰ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ ملزمان ایک شخص کو گاڑی سے نکال کر جوتوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق شہری کی شناخت رانا حسنین کے نام سے ہوئی ہے، جسے گاڑی سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان نے شہری کو 100 جوتے مارے اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں مدعی مقدمہ نے بیان دیا ہے کہ مخالفین کی ایما پر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا، اور فرار ہوتے گاڑی سے 10 لاکھ روپے نقدی اور پسٹل بھی ساتھ لے گئے۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔

lahore

lahore police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div