Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

ڈی آئی خان میں نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ، شمالی وزیرستان میں جھڑپ، 5 شہید

دو دہشت گرد مارے گئے، شہید ہونے والوں میں دو سویلین اور تین فوجی شامل
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2023 07:12am

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اور دو سویلین شہید ہوگئے جب کہ شمالی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران دو فوجی شہید ہوئے۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بسیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبرکےعلاقےباڑہ میں آپریشن کیا جس میں ایک دہشت گردقدرشاہ عرف ابوبکرمارا گیا۔

ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، اس سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے نجی کمپنی کی گاڑی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں سے2سویلین اورایک سپاہی شہید ہوگئے۔

شہید سپاہی محمد شاہین شاہ کا تعلق ضلع ہنگوسےتھا۔ شہیدشہریوں کی شناخت محمد فیصل اور آصف کامران کےنام سے ہوئی۔

قبل ازیں پشمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 12 اور 13 نومبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں مردان کے 25 سالہ سپاہی عبداللہ اور تھرپارکر کے 19 سالہ سپاہی محمد سہیل دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کیلئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں

شمالی و جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف جھڑپوں میں 6 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 4 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، ایک سپاہی شہید

گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشتگردوں کا حملہ، 14 فوجی جوان شہید

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ISPR

North Waziristan

security forces

security forces operation

Terrorists killed