Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس: یاسمین راشد کی درخواست پر وکلاء حتمی دلائل کیلئے طلب

عدالت نے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی
شائع 13 نومبر 2023 10:29pm

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں خدیجہ شاہ سمیت 5 ملزمان کی ضمانتوں پر بھی سماعت ہوئی۔

عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔

pti

ATC

Yasmeen Rashid

Yasmin Rashid

atc lahore

khadija shah

MAY 9 RIOTS