Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

بازار کے پیک شدہ کھانوں کے 5 نقصان

پہلے سے پیک شدہ کھانوں میں غذائی اجزاء مکمل طور پر موجود نہیں ہوتے جن کی آپ کے جسم کو ضرورت ہوتی ہے
شائع 16 نومبر 2023 04:11pm
تصویر -فری پک
تصویر -فری پک

**گھر میں روزانہ کھانا بنانے سے کبھی کبھی دل اچاٹ ہوجاتا ہے اور جس کی وجہ سے بازار سے تیار کھانے اس وقت آپ کے لئے بہترین حل ہوتے ہیں لیکن وہ آپ کی صحت کے لئےنقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں **

بازار کےپیک کھانے ویسے تو ایک آسان حل ہیں لیکن یہ گھر کے کھانے کے مقابلے میں آپ کی صحت کے لئے فائدہ مند نہیں ہوتےاورغذائیت بھی کم رکھتے ہیں۔

بازار کے پیک کھانے

کھانے کے لئے تیار کھانے یا پہلے سے پیک شدہ کھانےدراصل کھانے کی وہ مصنوعات ہیں جو فوری اور آسان استعمال کے لئے مکمل طور پر پکا کر پیک کی جاتی ہیں۔

یہ کھانے عام طور پر مختلف شکلوں میں دستیاب ہوتے ہیں جیسے ڈبہ میں پیک سوپ ، مائکروویوایبل کھانے، اور پہلے سے پیک شدہ سلاد ۔

ہمیں ان کھانوں سے پرہیز کرنا چاہئے کیونکہ اکثر ان پر لکھے گئے غذائی اجزاء ان میں مکمل طور پر موجود نہیں ہوتے جن کی آپ کے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔

پروسیسڈ اجزاء

بہت سے پیک کھانوں میں پروسیسڈ اجزاء کی بڑی مقدار ہوتی ہے جس میں پریزرویٹو ، مصنوعی ذائقے اور رنگ شامل ہوتے ہیں۔

اگر آپ باقاعدگی سے ایسے کھانے کھاتے ہیں تو یہ آپ کی صحت پر منفی اثرات ڈالتے ہیں۔

نمک کی ذیادہ مقدار

بازار کے پیک کھانوں میں نمک کی ذیادہ مقداران کا ذائقہ بڑھانے اور ذیادہ عرصے تک رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

جب کہ ماہرین کے مطابق زیادہ نمک ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن سکتا ہے جو کہ دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

غذائیت میں کمی

بازار کے پیک کھانوں میں فائبر ، وٹامن اور معدنیات جیسے ضروری غذائی اجزاء کی کمی ہوتی ہے۔ یہ کھانے ضروری غذائیت کے بغیر صرف کیلوریز میں اضافہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

ڈپریشن سے بچنا ہے تو جنک فوڈ اور میٹھے مشروبات کو ’گُڈ بائے‘ کہہ دیں

صبح کے ناشتہ میں یہ چیزیں کبھی نہ کھائیں ورنہ پچھتائیں گے

روزمرہ کھانے میں شامل مہلک ترین لذیذ غذائیں

غیر صحت مند چربی میں اضافہ

ماہرین کے مطابق بازار کے پیک کھانوں میں غیر صحت بخش سیچوریٹڈ اور ٹرانس فیٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہےجو کہ کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا تی ہے اور دل کی بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔

وزن میں اضافہ

بازار کے بنے کھانےوزن کو بڑھانے اور موٹاپے جیسے صحت کے مسائل پیدا کرتے ہیں یہ ہی نہیں بلکہ بازار کے پیک کھانوں میں اضافی چربی اور شکر کی وجہ سے بہت زیادہ کیلوریزہوتی ہیں۔

ایک عام پیک کھانے میں تقریبا 500 سے 800 کیلوریز ہوتی ہیں اور اگر کوئی ان میں سے ایک کھانا روزانہ کھاتا ہے تو وہ ہر ہفتے تقریباً 3،500 سے 5،600 کیلوری بچا سکتا ہے اور وقت کے ساتھ یہ کیلوریز کی کمی آپ کے وزن میں کمی کر سکتی ہے۔ جو آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

lifestyle

Processed food

researchers

Weight Gain

Research report

Unhealthy Fats

less nutrition

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div