Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

بلاول بھٹو کا نواز لیگ پر بڑا حملہ، پی ٹی آئی سے تشبیہ دے دی، سلیکٹڈ راج قبول نہیں، پی پی چیئرمین

کسی کو دوسری یا چوتھی بار منتخب کرنے سے بہتر ہے مجھے موقع دیں، بلاول بھٹو
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2023 08:44pm
Relationship between PPP and people has been going on for 3 generations: Bilawal Bhutto - Aaj News

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو دوسری یا چوتھی بار منتخب کرنے سے بہتر ہے مجھے موقع دیں۔

ایبٹ آباد میں جلسے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاڈلہ صرف عوام کا بننا چاہیے، سارے فیصلے عوام کو کرنا چاہئیں، ہماری چیئرمین پی ٹی آئی سے لڑائی ایک ہی تھی کہ ہمارے لوگوں کو فون کرنا چھوڑیں اور دوسروں سے فون کروانا بند کریں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج قبول نہیں، پیچھے بیٹھ کر وزیراعظم کا فیصلہ کرلیا جاتا ہے، فیصلے کہیں اور کیوں ہوتے ہیں؟ عوام کا فیصلہ عوام کو ہی کرنے دیا جائے، عوام جس کو بھی چنتے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل خیبرپختونخوا کا دورہ کررہےہیں، ہمارےکارکنان نے کنونشن کو تاریخی کنونشن بنادیا، پیپلزپارٹی اور آپ کا رشتہ 3 نسلوں سے ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا کو نام اور حقوق دیئے،بی این ایف سی متعارف کروایا، یہ جماعت غریب اورمتوسط طبقےکی جماعت ہے، ہماری حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے کام کیا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہم ذوالفقاربھٹو اور بی بی شہید کا خواب پورا کریں گے، موجودہ مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے منشور میں ہے، ہم عوام کا مستقبل عوام کے حوالے کرنا چاہتے ہیں، عوام مجھے موقع دے،عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کسی کو دوسری یا چوتھی بار منتخب کرنے سے بہتر ہے مجھے موقع دیں، ہمیں سوچنا ہو گا کہ کیا ہمیں 70 سالہ بابے کے ہاتھ میں ملک دینا ہے، مہنگائی اورغربت سےعوام تنگ آچکےہیں، ہمیں معلوم ہےکہ ہمیں غریب آدمی کا کیسے خیال رکھنا ہے۔

بلاول بھٹو نے نام لیے بغیر نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرانی سیاست اور پرانے سیاستدانوں کو گھر بٹھانا ہوگا، ستر سال کے بابے ہمیں کیا دے سکتے ہیں، کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے، مجھے موقع دیں، مجھے وزیراعظم بنایا تو عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہےکہ قائد کے نظریے پر چل کر مزدور کو حقوق دیں گے، ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کرنا ہوگا، بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ کے ذریعےعوام کی مدد کریں گے، کارڈ سے مدد کی جائے تو دوسرے لوگ فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے، پیپلزپارٹی مزدورکارڈ لے کر آئے گی، جس کے ذریعے غریب آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچائیں گے۔

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے اور ماڈرن ریاست بنے، پرانی سیاست اور پرانے سیاستدانوں کو گھر بیٹھانا ہوگا، ہمیں نئی سیاست کے ساتھ نئی قیادت کی ضرورت ہے، آپسی لڑائیاں چلتی رہی تو عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے، لاڈلا اگر بننا ہے تو صرف عوام کا لاڈلا بننا ہے، ہمارا چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک ہی مسئلہ تھا، عوام کا فیصلہ عوام کا ہی ہونا چاہئے، عوام جس کو بھی چنتے ہیں فیصلہ سر آنکھوں پر رکھنا ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دوستوں سے کہتا ہوں کہ اپنا منشور لاکرعوام کی سیاست کریں، ہم پرانی سیاست کو دوبارہ سے قبول نہیں کریں گے، اپنی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اس لئے کہیں اور نہیں دیکھ رہا، پیپلزپارٹی عوام پر یقین رکھتی ہے، ہم اپنی قسمت کافیصلہ عوام پرچھوڑتےہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مسائل بہت زیادہ ہیں اور حل بھی عوام کے ہاتھ میں ہے، پیپلزپارٹی ہر جگہ جا کر اپنے منشور کی بات کرے گی، وفاق میں وزیراعظم اور کے پی کا وزیراعلی جیالا ہوگا، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام پر بھروسہ کر کے الیکشن لڑتی ہے۔

PMLN

Bilawal Bhutto

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div