Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

خواتین کیلئے پاکستان کے ٹاپ برانڈڈ شمیپو

غیر ملکی مصنوعات کا متبادل تلاش کرنے میں پاکستانیوں کو اکثر دشواری کا سامنا رہتا ہے
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2023 02:44pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

کئی وجوہات کی بنا پر پاکستانیوں کیلئے مختلف مصنوعات کا متبادل تلاش کرنا کسی امتحان سے کم نہیں۔

خواتین چونکہ بالوں کی صحت کے بارے میں کچھ زیادہ ہی حساس ہوتی ہیں، اس لیے وہ بالوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی ہیں۔

بالوں کی صحت کیلئے خواتین پاکستانی برانڈ سے بھی استفادہ حاصل کرسکتی ہیں، ذیل میں خواتین کی رہنمائی کیلئے ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔

کوناٹیورل(Conatural)

یہ پاکستانی برانڈ دو بہنوں مائرہ قریشی اور ریما تاثیر کی پیداوار ہے، مائرہ قریشی اس برانڈ کی سی ای او اور شریک بانی ہیں۔

مزید پڑھیں:

موسمِ سرما میں صحتمند بالوں کیلئے 3 اہم تجاویز

سردیوں میں خشک جلد پر ’بالائی‘ کا استعمال یہ فوائد دے سکتا ہے

خواتین وقت کی بچت کیلئے یہ ٹوٹکے آزمائیں

اس پاکستانی برانڈ کے تیار کردہ شیمپو کی قیمت 1700 اور2800 کے درمیان ہیں۔

مانا بیوٹی اسپرٹ(Mana Beauty Spirit)

مانا بیوٹی اسپرٹ پاکستان کی معروف برانڈ ہے، اس برانڈ کے تیار کردہ شیمپو میں بالوں کی نشونما کیلئے ہر وہ مرکب شامل کیا گیا ہے جو بالوں کی صحت کو بہتر بنائیں گے۔

اس برانڈ میں موجود ان شیمپو کی قیمت 800 اور1500 روپے کے درمیان ہیں۔

ٹرولی کومل(Truly Komal)

یہ پاکستانی برانڈ معروف گلوکارہ کومل رضوی کی پیداوار ہے۔ اس میں موجود مرکبات نہ صرف اسکیلپ کو نمی بخشتے ہیں بلکہ بالوں کو روز مرہ کے نقصان سے بھی بچاتے ہیں۔

یہ شیمپو 2000 روپے میں دستیاب ہے، خواتین اس کو آن لائن بھی آرڈر کرسکتی ہیں۔

کرلِٹ(Curlit)

پاکستان کی اس مقبول برانڈ کا آغاز صفیہ راشد خان نے کیا ہے، اس شیمپو کو خصوصاً گُھنگریالے بالوں کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

اس برانڈ کے تیار کردہ شیمپو کی قیمت 1700 روپے ہے۔

کوکو کرلس(Coco Curls)

کوکو کرلس بھی پاکستانی برانڈ ہے، اس برانڈ میں موجود شیمپو کی قیمت 1600 اور 1900 روپے کے درمیان ہے۔

سعید غنی(Saeed Ghani)

یہ برانڈ پاکستان کی سب سے قدیم ترین برانڈ ہے۔ اس وقت غنی گروپ آف کمپنیز کے موجودہ چیئرمین اعتزاز غنی ہیں۔

یہ برانڈ آج بھی مقبول ترین کہلائی جاتی ہے، اس برانڈ میں موجود شیمپو کی قیمت تقریباً 400 روپے ہے۔

اس برانڈ کو تقریباً پاکستان کا ہر طبقہ ہی استعمال کرسکتا ہے، یہ اب تک کی سب سے زیادہ ڈیمانڈڈ برانڈ ہے۔

ڈبلیو بی بائے ہیمانی(WB By Hemani)

ہیمانی ہربلز 1949 میں پاکستان میں قائم کی گئی تھی، اس برانڈ نے وسیم بادامی کے ساتھ مل کر مصنوعات کیمدی رینج متعارف کروائی ہے۔

اس برانڈ میں شیمپو کی قیمت 1500 روپے ہے۔

Women

boycott

Israel Palestine conflict

lifestyle

care

haircare

hairwash

Israel Products

Pakistani Brands

Local Brands

shampoo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div