Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت نے کھانسی کے 5 سیرپس پر پابندی عائد کردی

مالدیپ کی شکایت پر تحقیقات میں پانچوں سیرپس میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہو گئی
شائع 17 نومبر 2023 07:59pm

پنجاب حکومت نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی تحقیقات کے مطابق کھانسی کے 5 غیر معیاری سیرپس پر پابندی عائد کردی جبکہ مالدیپ کی شکایت پر تحقیقات میں پانچوں سیرپس میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہو گئی۔

وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے کھانسی کے 5 سیرپس پر پابندی عائد کردی، ڈبلیو ایچ او کی تحقیقات میں ان سیرپس میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہوگئی۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، لاہور میں تیار کردہ کھانسی کے یہ سیرپ بیرون ملک بھی سپلائی کیے جاتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مالدیپ کی شکایت پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے تحقیقات کیں، ڈریپ کی سفارش پر حکومت پنجاب نے میو کورڈ، الرگو، الکوفن، امیڈون اور زن سیل پر پابندی عائد کر دی ہے، پنجاب بھر کے تمام میڈیکل اسٹورز سے ان سیرپس کا اسٹاک فوری طور پر اٹھایا جا رہا ہے۔

نگراں وزیرصحت پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیرپ تیار کرنے والی فیکٹری کو سر بمہر کیا جا رہا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس سے کام لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

کھانسی کا سیرپ پینے سے بچوں کی اموات پر بھارتی دوا ساز کمپنی کے 3 ملازمین گرفتار

عالمی ادارہ صحت نے کھانسی کے ایک اور بھارتی شربت سے متعلق الرٹ جاری کردیا

lahore

WHO

World Health Organization

Punjab Government

Cough Syrups

caretaker health minister punjab

dr jamal nasir

cough syrups ban

syrups