Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کوئٹہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار، متعدد پاسپورٹ برآمد

ملزم کی ٹریول ایجنسی غیر رجسٹرڈ نکلی، مقدمہ درج کرلیا گیا
شائع 18 نومبر 2023 07:44pm
علامتی تصویر/ فائل
علامتی تصویر/ فائل

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے کوئٹہ میں کارروائی کرکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے قبضے سے متعدد پاسپورٹ برآمد کر لیے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ عوامی شکایات پر شہر کے وسطی علاقے ڈاکٹر بانو روڈ پر واقع ال ہارون ٹریول پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران وہاں سے ایک ملزم شہزاد حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ بھی برآمد کر لئے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھا اور اس نے متعدد شہریوں سے بیرون ملک لے جانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :

یونان کشتی حادثہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 11 مشتبہ ملزمان گرفتار

یونان کشتی حادثے میں ملوث 2 مزید انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی میں 4 انسانی اسمگلر گرفتار

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم کی ٹریول ایجنسی بھی غیر رجسٹرڈ ہے، ایف آئی اے نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

FIA

quetta

human trafficking

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div