Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پنجاب حکومت کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال قائم کرنے کا اعلان

کینسر اسپتال کو طیب اردوان ٹرسٹ اسپتال کے ماڈل پر چلایا جائے گا، محسن نقوی
شائع 18 نومبر 2023 08:36pm

پنجاب حکومت نے پہلا سرکاری کینسر اسپتال قائم کرنے کا اعلان کردیا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کا مکمل مفت علاج کرنے والا کوئی اسپتال نہیں ہے، اس اسپتال کو طیب اردوان ٹرسٹ اسپتال کے ماڈل پر چلایا جائے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انڈس اسپتال جوبلی ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انڈس اسپتال کے بانی ممبر اقبال احمد قرشی، میاں محمد احسن، جاوید ارشد بھٹی، ایس ایم پرویز، انوار احمد خان بھی محسن نقوی کے ہمراہ موجود تھے۔

محسن نقوی نے جوبلی ٹاؤن میں انڈس اسپتال کے مختلف وارڈز، طبی سہولتوں اور مشینری کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب پہلا کینسر ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کرتی ہے، انڈس اسپتال جوبلی ٹاؤن حکومت پنجاب کو منتقل کیا جائے گا اور پھر اسے کینسر اسپتال میں بدل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسپتال کے انتظامی امور انڈس فاؤنڈیشن ہی چلائے گی اور یہاں عام آدمی کے لیے کینسر کے مکمل علاج کی سہولت میسر ہو گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورے پنجاب میں کوئی اسپتال ایسا نہیں جہاں آنے والے کینسر کے تمام مریضوں کا مفت علاج ہو۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ پنجاب حکومت کا فرض ہے کہ سرکاری سطح پر کینسر کا الگ اسپتال بنایا جائے، ہم اپنے دور میں کینسر ہسپتال مکمل کروا کر جائیں گے۔

lahore

Indus Hospital

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

cancer hospital

jubilee town lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div