Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

’باجوڑ میں نامعلوم افراد نے سرکاری اسکول کو گرا دیا، 400 بچے زیر تعلیم تھے‘

اسکول محکمہ تعلیم کے پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے فنڈز سے تعمیر ہوا تھا، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر
شائع 19 نومبر 2023 10:34pm
علامتی تصویر/فائل
علامتی تصویر/فائل

باجوڑ میں نامعلوم شرپسندوں نے سرکاری اسکول کو گرا دیا، یہ افراد اسکول کی چھت مسمار کرکے چھتوں کے ٹی آئرن اور گارڈرز چوری کرکے ساتھ لئے گئے۔

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی نظیر ملاخیل کا کہنا ہے کہ متاثرہ گورنمنٹ پرائمری اسکول ملا کلے برانچ تحصیل ماموند میں واقعہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ’نامعلوم شرپسندوں نے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکول مسمار کردیا۔ اسکول کی چھت گرانے کے بعد گارڈرز، ٹی آئرن سمیت تعمیراتی میٹریل چوری کرکے ساتھ لے گئے‘۔

انھوں نے بتایا کہ اسکول محکمہ تعلیم کے پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے فنڈ سے تعمیر ہوا تھا، اسکول میں چارسو بچے زیر تعلیم ہیں۔

Schools

kp police

KP Law and Order Situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div