Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

کم عمر ڈرائیورز کیخلاف 2607 مقدمات درج، سیکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند

لاہورمیں 30 لائسنس دفاتر، 10 موبائل وینز اور 3 سینٹرز 24 گھنٹے کھلے ہیں، سی ٹی او لاہور
شائع 20 نومبر 2023 09:41am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ایک ہفتے میں 2607 مقدمات درج کرلیے گئے جب کہ سیکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئیں۔

کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، لاہور میں ایک ہفتے کے دوران کم عمر ڈرائیونگ پر 2607 اور بغیر لائسنس پر 901 مقدمات کیے جا چکے ہیں۔

حکام کے مطابق کم عمر بچوں کے ساتھ انہیں گاڑی اور موٹر سائیکل دینے والوں کےخلاف بھی مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہر میں 30 لائسنس دفاتر، 10 موبائل وینز اور 03 سینٹرز 24 گھنٹے کھلے ہیں، والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہر گز گاڑی یا موٹر سائیکل نہ چلانے دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے ڈیفنس فیز 7 میں ایک ہی خاندان کے افراد تیز رفتار ڈرائیور کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے تھے، دو گاڑیوں میں 6 افراد سوار تھے جن کو کم عمر ڈرائیور کی گاڑی نے ٹکر ماری جس سے جاں بحق ہوئے۔

پولیس نے17 سالہ ڈرائیور افنان شفقت کو گرفتار کر کے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے گاڑی تحویل میں لے لی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ ملزم افنان بغیر لائسنس گاڑی چلا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور ٹریفک حادثہ: ملزم کی عمرکا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ، 1632 کم عمر ڈرائیورز کیخلاف مقدمات

ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق، کمسن ڈرائیور گرفتار

واقعہ رونما ہونے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے بغیر لائسنس گاڑیاں اور بائیک چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پولیس، سی سی پی او لاہور اور تمام آر پی اوز کو ہدایات جاری کی تھیں۔

lahore

Traffic Police

Under age drivers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div