Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کوئٹہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

فائرنگ کے واقعات کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2023 01:24pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیر کو فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئے، شہر کے نواحی علاقے ہنہ بائی پاس روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کا نشانہ بنایا۔

پولیس اہلکار کی شناخت غلام مرتضٰی کے نام سے ہوئی ہے، انہیں اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ گھر سے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی دینے جا رہا تھا۔ فائرنگ سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اسپتال منتقل کرتے ہوئے موقع سے شواہد اکھٹے کیے، پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے۔

دوسری جانب ایک اور واقعہ میں سریاب روڈ کے علاقے برما ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے غوث آباد کے رہائشی جمعہ خان کو قتل کردیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیکن فوری طورپر قتل کے محرکات معلوم نہ ہو سکے، پولیس نے مقتول کی لاش قانونی کاروائی کے لئے سول اسپتال کوٸٹہ منتقل کردی ہے۔

فائرنگ کے واقعات کے مقدمات ہنہ پولیس اور سریاب پولیس تھانوں میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئیں ہیں۔

بلوچستان

quetta

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div